بنگالی عوام مین آف دی میاچ - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

بنگالی عوام مین آف دی میاچ - ممتا بنرجی

کولکتہ
یو این آئی
ترنمول کانگریس سربراہ و چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی کوبنگال کے عوام و سرزمین کے نام معنون کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا فیصلہ بلند بانگ اور واضح ہے ۔ انہوں نے کل رات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے عوام مین آف دی میاچ ہیں ۔جمہوریت کے فتح ہوئی ہے ۔ ترنمول کانگریس بلا لحاظ مذہب و ملت و ذات پات سب کے لئے کام کرنے میں یقین رکھتی ہے ۔ ہمیں ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہوگا ۔ ہم معاشی استحکام ، سیاسی استحکام اور ملک کا استحکام چاہتے ہیں ۔ ہم نے ان انتخابات میں42کے منجملہ34نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ میں بنگال کی ماں،ماٹی اور منش کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ ہم نے صرف بنگال میں ایک طرفہ رسوا کن مہم مشاہدہ کیا ہے ۔ اس میں میڈیا کا ایک بڑا حصہ بھی شامل تھے لیکن بنگال کے عوام نے بلند آواز میں اور صاف صاف اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔ ہمیں اس پر بے حد مسرت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کبھی بھی شخصی مفاد میں ایقان نہیں رکھتی۔

People reply to slander, they were 'Man of the Match': Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں