مودی کے جانشین کے بارے میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

مودی کے جانشین کے بارے میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم

احمدآباد
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد سے جن میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کی شاندار کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ گجرات میں پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے جانشین کی تلاش مباحث کا گرما گرم موضوع بن گیا ہے ۔ اب جب کہ مودی عہدہ وزارت عظمیٰ کی باگ ڈور سنبھالنے کی تیاریاں کررہے ہیں ، ان کی آبائی ریاست میں سیاسی حلقوں میں آئندہ چیف منسٹر کے بارے میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ بی جے پی مرکزی پارلیمانی بورڈ کی آج دہلی میں میٹنگ ہورہی ہے جس میں توقع ہے کہ مابعد نتائج مسائل جیسے مرکزی کابینہ کی تشکیل اور گجرات میں مودی کے جانشین کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ سیاسی مبصرین نے چیف منسٹر کے عہدہ کے تین اہم دعویداروں کی نشاندہی کی ہے جن میں وزیر مال آنندی پٹیل، وزیر فینانس نتن پٹیل اور مودی کے اہم حکمت عملی ساز، امیت شاہ شامل ہیں۔ آنندی پٹیل اور امیت شاہ کو گجرات کے مردِ آہن کا شخصی اعتماد حاصل ہے ۔ جب کہ نتن پٹیل جو مودی کی کابینہ میں دوسرے نمبر پرہے، اپنی غیر اولوالعزم فطرت اور سادہ طر ز کارکردگی کے لئے مشہور ہیں ۔ آنندی پٹیل مودی کے کیریئر کے نشیب و فراز میں امیت شاہ کی طرح ان کے ساتھ رہے ہیں۔

Modi moves to Delhi, speculation rife over next Gujarat CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں