لاپتہ طیارہ کی تلاشی کے لئے چھوٹی آبدوز کے استعمال کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

لاپتہ طیارہ کی تلاشی کے لئے چھوٹی آبدوز کے استعمال کا فیصلہ

بحر ہند میں حادثہ کا شکار ملائیشیائی جٹ طیارہ کو تلاش کرنے والی چھوٹی آبدوز چند دن میں تلاشی علاقہ میں لوٹ جائے گی جب کہ اسے منتقل کرنے والا آسٹریلیائی جہاز دو بارہ سمندر کی طرف لوٹ رہا ہے ۔ آسٹریلیاء دفاعی جہاز اوشین شیلڈ لاپتہ پروازMH-370کی تلاش جاری رکھنے مغربی آسٹریلیا سے دور واقع تلاشی علاقہ کی جانب لوٹ رہا ہے ۔ بیجنگ جانے والے طیارہ میں5ہندوستانیوں ‘ایک ہندوستانی نژاد کناڈیائی شہری اور154چینی شہریوں کے بشمول239افراد سوار تھے ، جو کوالالمپور سے پرواز کے بعد8مارچ کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ جہاز زیر آب گاڑی بلو فن21کو تعینات کرے گا‘ جو جنوبی بحر ہند کے ایک مقام کی سمندری تہہ کی تلاشی لے گا جہاں سے اپریم میں مشتبہ بلاک باکسس کے سگلنلس کا پتہ چلایا گیا تھا ۔ اویشن شیلڈ رسدات حاصل کررہا ہے اور پرتھ کے قریبHMASاسٹرالنگ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران معمول کی نگہداشت کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ ابتداء میں اوشین شیلڈ کو31مارچ سے5مئی تک تعینات کیا گیا تھا۔5ہفتہ سمندر میں رہنے کے بعد اویشن شیلڈ اس بندرگاہ کو لوٹ گیا جہاں سافٹ ویر تازہ ترین معلومات بلوفن 21اسکیانر پر دیکھی جارہی تھی۔

Mini-sub set to relaunch underwater quest for missing MH370

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں