کانگریس تیسرے محاذ کی تائید نہیں کرے گی - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-04

کانگریس تیسرے محاذ کی تائید نہیں کرے گی - راہول گاندھی

No-supporting-Third-Front-Rahul
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے میں تیسرے محاذ کی تائید کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا ۔ امیتھی میں انتخابی مہم کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ جاریہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کو زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اکثریت سے کامیابی حاصل ہونے کے بعد مرکز میں تیسرے محاذ کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔کانگریس نائب صدر نے تیسرے محاذ کی تائید کے امکانات کو یکسر مستردکردیا ۔ ایک دن قبل سی پی آئی(ایم) کے جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے کہا تھا کہ حالیہ انتخابات کے بعد پھر ایک مرتبہ1996جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے اور کانگریس کے لئے تیسرے محاذ کی تائید کرنا لازمی ہوجائے گا۔ دوسری جانب چند روز پہلے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے دعویٰ کیا تھا کہ تیسرے محاذ کی تشکیل حکومت میں ان کی پارٹی اہم رول ادا کرے گی ۔ 16مئی کے بعد ہی پتہ چل جائے گا کہ کونسی جماعت مرکز میں حکومت تشکیل دینے کے لئے آگے آئے گی اور کون سی جماعتوں کو تائید کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

Congress won't support Third Front to form govt: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں