18/مئی دبئی آئی۔اے۔این۔ایس
خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری ‘لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی زبردست کامیابی پر ملے جلے رد عمل کا اظہا رکررہی ہے۔ ایک طبقہ جوش و خروش سے بھرے انداز میں اسے امید افزا قرار دے رہا ہے تو دوسرا طبقہ مایوسیوں کا اظہار کررہا ہے ۔ دبئی میں کے ایم سی سی(کیرالا مسلم کلچرل کمیٹی) صدر پی کے انور نے بتایا کہ وہ عرب خطہ سے متعلق نریندر مودی حکومت کی پالیسی سے متعلق تشویش کا شکار ہیں ۔ پرواسی بندھو‘ ویلفیر ٹرسٹ کے صدر نشین کے وی شمس الدین نے کہا کہ ہم ہمیشہ یوپی اے حکومت کو اپنے مطالبات پیش کرتے رہے مگر کبھی کسی نے ان پر توجہ مرکوز نہیں کی ۔ ہمیں اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ۔ انڈیا کلب دبئی کے صدر رام بخشانی نے بی جے پی کی کامیابی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ3دہائیوں کے بعد کسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں نئی حکومت کو آزادانہ فیصلوں کے مواقع نصیب ہوں گے ۔ بہار فاؤنڈیشن جدہ چیاپٹر(سعودی عرب) کے صدر نشین عبیدالرحمن نے کہا کہ اختلافات کا راور پھوٹ ڈالنے والے عناصر کے برسر اقتدار ہونے کے بعد ہمیں ضبط کے ساتھ انتظار اور صورتحال کا جائزہ کاری پالیسی پر عمل کرنا ہوگا ۔ قطر میں مقیم اقلیتی ہندوستانی برداری نے نئی حکومت کی جانب سے امتیاز پر مبنی سلوک سے متعلق اندیشوں کا اظہار کیا ۔ قطر میں قائم کثیر قومی کمپنی میں بھرتی کارکوارڈنیٹر محمد خالد نے بی جے پی حکومت کے دوران ہندوستان میں گجرات جیسے واقعات دہرائے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا۔Modi win spells hope for Indians in Gulf
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں