18/مئی قاہرہ آئی۔اے۔این۔ایس
مصر کی ایک عدالت نے2013میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کی پاداش میں معزول صدر محمد مرسی کے126حامیوں کو10سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ژنہوانیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں پولیس اسٹیشن پر حملوں اور محمد مرسی کی معزولی کے بعد تشدد پھیلانے کا خاطی قرار دیا گیا ہے ۔ ان پر اخوان المسلمون ارکان ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے جسے گزشتہ دسمبر کے دوران عبوری حکومت دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے ۔ جج نے جونہی فیصلہ صادر کیا ملزمین نے فوجی حکومت مردہ باد کانعرہ بلند کرنا شروع کردیا ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ28اپریل کو اخوان المسلمون کے700حامیوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے بعد بین الاقوامی برادری نے اس کے کلاف احتجاج کرتے ہوئے مصر کے عدلیہ نظام کے آزاد ہونے پر سوال اٹھایا تھا۔Egypt court acquits 169 Muslim Brotherhood supporters
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں