بن غازی میں گروہی لڑائی کو روکنے حکومت کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

بن غازی میں گروہی لڑائی کو روکنے حکومت کے اقدامات

لیبیا کی عبوری حکومت نے ہفتہ کے دن نوفلائی زون قائم کیا ۔ بن غازی میں جاری تصادم کو روکنے نوفلائی زون نافذ کیا گیا ۔ ملیشیا کے قائد خلیفہ نے کہا کہ حملے جاری رکھے جائیں گے ۔ ہفتا ر ملیشیا اور اسلامی مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی میں37افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہفتار ایک خود ساختہ میجر جنرل ہے۔ اس نے اپنی ہفتار ملیشیا تیار کی۔ بن غازی میں ہفتار ملیشیا گروپ قائم ہے ۔ اس گروپ نے اسلامی گروپوں جیسے انصار شرعیہ پر حملے کئے گئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گروپوں کی لڑرائی میں ہیلی کاپٹر اور طیارے بھی استعمال کئے گئے ۔ لیبیا کی فوج نے ان جھڑپوں میں حصہ لینے کی تردید کی۔ ہفتار گروپ نے کہا کہ اس نے اپنے لڑاکا کارکنوں کو واپس طلب کرلیا ہے۔ ہفتار گروپ نے کہا کہ وہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں ۔ لیبیا کے چیف آف اسٹاف عبدالسلام نے اعلان کیا کہ فوج ایسے گروپ کی مخالفت کرے گی جو بن غازی پر کنٹرول کرنے کی خواہش مند ہے ۔ بن غازی وہ مقام جہاں2011میں مخالف مسلم قذافی تحریک شروع ہوئی ۔ اس کے بعد یہ تحریر پورے ملک میں پھیل گئی ۔ بن غازی میں تشدد کے دوران امریکی قونصل خانہ پر حملہ کرکے امریکی قونصل جنرل کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ لیبیا میں اس وقت کئی مسلح گروپ سرگرم ہیں۔ طرابلس کی مرکزی حکومت ان گروپس پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ تاہم یہ گروپ اپنی برتری مسلط کرنے کوشاں ہیں۔

43 Killed In Libya Clashes, Authorities Close Benghazi Airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں