نتیش کمار مستعفیٰ - بہار اسمبلی کی تحلیل کی سفارش سے گریز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

نتیش کمار مستعفیٰ - بہار اسمبلی کی تحلیل کی سفارش سے گریز

پٹنہ
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات میں ہزیمت اور اندرون پارٹی اختلافات کا سامنا کرنے والے چیف منسٹر بہار نتیش کمار آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ریاستی سیاست کو ڈرامائی موڑ دیتے ہوئے اسمبلی کی تحلیل کی سفارش نہیں کی ۔ گورنر ڈی وائی پاٹل کو مکتوب استعفیٰ روانہ کرنے کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جنتادل(یو) کے لئے انتخابی نتائج ناخوشگوار رہے ہیں ۔ عوام کے خط اعتمادکااحترام کرنا ہوگا ۔ لہذا میں نے اپنی مجلس وزراء کا استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔ میں نے انتخابی مہم کی قیادت کی تھی لہذا میرا فریضہ ہے کہ میں اخلاقی ذمہ اری کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کروں۔ تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ اسمبلی کی تحلیل کی سفارش نہیں کی ہے جب کہ متبادل حکومت کی تشکیل کے راستے کھلے ہیں۔ نتیش کمار نے بتایا کہ انہوں نے کل جنتادل(یو) کیجسلیچر پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ نئے قائد کا انتخاب کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو اکثریت حاصل ہے لہذا اسے کوئی خطرہ لاحق نہیں ۔

Bihar Chief Minister Nitish Kumar Resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں