مودی چھوٹی کابینہ کے حامی - کئی قائدین سے ملاقاتیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-25

مودی چھوٹی کابینہ کے حامی - کئی قائدین سے ملاقاتیں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں سرگرم بات چیت کے درمیان آج ایسے اشارے ملے ہیں کہ نریندر مودی ایک چھوٹی اور جامع کابینہ بنائیں گے جو ان کے ساتھ28مئی کو راشٹر پتی بھون کے صحن میں حلف لیں گے ۔ بعض سینئر بی جے پی قائدین بشمول راجناتھ سنگھ ، ارون جیٹلی، نتن گڈ کری ، ششما سوراج ،ارون شوری ،روی شنکر پرساد ، راجیو پرتاب بوڈی اور اننت کمار توقع ہے کہ کابینہ میں شامل ہوں گے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ این ڈی اے کی حلیف جماعتوں میں مثلاً تلگو دیشم ، اکالی دل اور ایل جے پی کے قائدین بھی امکان ہے کہ مجلسی وزراء میں شامل کئے جائیں گے ۔ مودی نے اپنے بااعتماد رفقاء کو بتایا کہ وہ ایک چھوٹی اور جامع کابینہ چاہتے ہیں تاہم انہوں نے ناموں کا انکشاف نہیں کیا ۔ ضرورت پڑنے پر چند ماہ بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ کابینہ اور قلمدان کو قطعیت دینے کے لئے مودی نے پارٹی قائدین بشمول دینکیا نائیدو، امیت شاہ ، اننت کمار اور اوما بھارتی اور جے پی ندا کے ساتھ کئی میٹنگیں کی۔ راجناتھ سنگھ کی کابینہ میں شمولیت کی صورت میں بی جے پی کی صدر کی حیثیت سے جے پی ندا کا نام آرہا ہے ۔ این ڈی اے کی حلیف جماعت ری پبلیکن پارٹی کے صدر رام داس اتھاولے نے بھی مودی سے ملاقات کی اور ایسی امید ہے کہ انہیں کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ کی اشوکا روڈ قیام گاہ پر زبردست سرگرمیاں دیکھی گئیں ۔ بی جے پی صدر سے ملاقات کرنے والی اہم شخصیتوں میں ایل جے پی صدر روام ولاس پاسوان اور ان کے فرزند چراغ شامل تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں