وارانسی میں ریلی کی اجازت سے انکار - بی جے پی کی الیکشن کمیشن پر برہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

وارانسی میں ریلی کی اجازت سے انکار - بی جے پی کی الیکشن کمیشن پر برہمی

وارانسی
پی ٹی آئی
وارانسی میں ایک مقام پر نریندرمودی کے جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن کے ساتھ ٹکرا ؤ کا راستہ اختیار کیا اور جمعرات کے اپنے پروگرام کو منسوخ کرتے ہوئے احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے ۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر ریٹرننگ آفیسر کے انتہائی جانبدارانہ رول پر خاموش تماشائی بننے کا الزام لگایا ۔ ریٹرننگ آفیسر نے ریالی کی اجازت دینے سے انکار کے لئے امکانی فرقہ وارانہ کشیدگی سے متعلق انٹلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیا ۔ تاہم الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ جانبداری کے بارے میں ایسے ریمارک کو قبول نہیں کرتی۔ کمیشن نے جانبداری سے کام کرنے والے کسی بھی آفیسرس کے خلاف کاروائی کا وعدہ کیا۔ببی جے پی لیڈر ارون جیٹلی جو امیت شاہ اور دوسرے قائدین کے ساتھ وارانسی میں کیمپ کئے ہوئے ہیں ، جمعرات کی صبح احتجاج کریں گے جب کہ دہلی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایک ایسے وقت جب کہ مودی کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی 10مئی کو وارانسی میں ایک روڈ شو کریں گے۔ بی جے پی نے چیف الیکشن کمشنر سمپت کومقامی الکٹورل آفیسر کے خلاف ایک مکتوب تحریر کیا ہے اور ان کی برخاستگی کا مطالبہ کیا ہے۔ نریندر مودی کو کل وارانسی شہر میں دو ریالیوں میں سے ایک کے لئے اجازت سے انکار کردیا گیا ہے بی جے پی نے آج یہ بات کہی اور اس اقدام کوبے نظیر اور کبھی نہ سنائی دینے والا قرار دیا ۔ مودی کل حلقہ میں دو ریالیوں کا انعقاد کرنے والے تھے لیکن ان میں سے ایک ریالی کے لئے اجازت تا حال دی جانی ہے ۔ پارٹی نے یہ بات کہی ۔ وارانسی کے اے ڈی ایم(سٹی) ایم پی سنگھ نے پی ٹی آئیسے کہا کہ انہیں کل ریالی کے لئے اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے دی گئی ایک درخواست موصول ہوئی ہے اور فیصلہ پانچ بجے شام تک کیا جائے گا۔ کاشی علاقہ کے بی جے پی کے میڈیا نچارج سنجے بھردواج نے کہا کہ انہوں نے بینائی باغ گراؤنڈ پر اور روہانیا میں جگت پور گراؤنڈ پر ایک اور مودی کی ریالی کے لئے اجازت طلب کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے تاحال بینا یا باغ کراؤنڈ ریالی کے لئے اجازت نہیں دی ہے ۔ ضلع انتظامیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ کون مداخلت کررہا ہے لیکن اس حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر آزادانہ اور منصفانہ انتخاب کے لئے ایک خطرہ ہیں۔

Modi denied permission for Varanasi rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں