پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 11-may-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 11-may-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-may-11

اعتماد نیوز
بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مرکز کی کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آسام میں بوڈوؤں کے ساتھ2003میں کئے گئے معاہدہ کو فوری منسوخ کرتے اور ساتھ ہی آسام حکومت کی تائید کرنے والی بوڈو تنظیم سے اتحاد ختم کرلے ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج رات مسکن اردو وسالار ملت میموریل آڈیٹوریم خلوت میں’’ آساممیں مسلمانوں کی نسل کشی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ صدر مجلس نے کہا کہ آسام میں پولنگ کے دوسرے دن بوڈو پارٹی کے امیدوار کوووٹ نہ دینے کے الزام میں50مسلمانوں بشمول خواتین و معصوم بچوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آسام کے سابق ٹرانسپورٹ منسٹر پرمیلا برہما کے اکسانے پر مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تازہ تشدد والے علاقہ سے70ہزار مسلمان اپنے گھربار چھوڑ کر دیگر مقامات منتقل ہوگئے ہیں۔ بیرسٹر اویسی نے بتایا کہ انہوں نے آسام کے رکن پارلیمنٹ جناب بدر الدین اجمل اور دوسروں سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے تشدد زدہ علاقوں کی صورتیحال سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ2012میں بھی آسام کے مسلمانوں کے ساتھ اس طرح کی بربریت پیش آئی تھی جس میں 100سے زائد مسلمانوں کا قتل کیا گیا اور 4لاکھ سے زائد مسلمان اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں وقفہ وقفہ سے مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے لئے کانگریس پارٹی ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے چیف منسٹر ترون گوگوئی اپنی ریاست کے نریندر مودی ہیں۔ وہ کانگریس کی قیادت کرتے ہیں لیکن ان کا ذہن فرقہ پرست ہے ۔ ترون گوگوئی نے اپنی حکومت میں6بوڈو پارٹی کے ارکان کی تائید حاصل کرتے ہوئے انہیں ایک وزیر کا قلمدان بھی دیا ۔ آساممیں ہورہے فسادات کے لئے ترون گوگوئی راستطور پر ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے بوڈوپارٹیکیا نتہا پسندوں کو مسلمانوں کے قتل عام کے لئے کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ2003میں اڈوانی نے بوڈو پارٹی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے آسامکے4اضلاع کو ان کے حوالے کردیا جب کہ ان اضلاع میں بوڈو کی آبادی صرف30فیصد ہے جب کہ بنگالی ، ہندو ، آدی واسی ، مسلمان اور دیگر طبقہ کی آبادی70فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 45اسمبلی کی نشستوں میں8اسمبلی نشستوں کو چھوڑ کر باقی تمام نشستیں بوڈو کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتاا کہ مسلمانوں کے قتل عام میں سرکاری انتظامیہ بھی ملوث ہے ۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ15فارسٹ کے عہدیداروں نے مسلمانوں پر اندھا دھند گولیاں چلائی تھیں ۔ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ آسام کے تازہ فسدات کے لئے نریندر مودی کی تقاریر بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے آسام اور مغربی بنگال میں اتنخابی تقاریر کے دوران ان ریاستوں کے مسلمانوں کو بنگلہ دیش بھیج دینے کا اعلان کیا تھا۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں