طیارہ لاپتہ ہونے کے ساتھ ہی ردعمل میں تاخیر کا اعتراف - وزیر اعظم ملایشیا کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

طیارہ لاپتہ ہونے کے ساتھ ہی ردعمل میں تاخیر کا اعتراف - وزیر اعظم ملایشیا کا بیان

ملایشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے اعتراف کیا کہ لاپتہ طیارہ کا پتہ چلانے کی کاروائی میں ابتدائی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چند فنی دشواریوں کے سبب ایسا ہوا تاہم وقت گزرنے کے بعد معلوم ہوگا کہ ناممکن حالات میں بھی جو کچھ کیا گیا وہ ایک اچھا کام تھا ۔ وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا کہ ملائیشیا اور دنیا کے26ممالک نے حالیہ کے زمانے کی سب سے بڑی کھوج انجام دی ۔ وزیر اعظم نجیب رزاق نے ایک تحریر کردہ مضمون میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ طیارہ کے لاپتہ ہوجانے کے بعد چار گھنٹوں تک ایر ٹریفک کٹرولرس حرکت میں نہیں آئے ۔ طیارہ لاپتہ ہوجانے کے بعد چار گھنٹوں کے بعدہی ایر ٹریفک کنٹرولس حرکت میں آئے ۔ کولالمپور سے بیجنگ جانے والے طیارہ پر239افراد سوارتھے ۔ طیارہ پر 154چینی شہری‘پانچ ہندوستانی شہری اور ایک انڈو،کنیڈائی شہری سوار تھا ۔ طیارہ بیجنگ جانے کے دوران8مارچ کو لاپتہ ہوگیا ۔ زیر آب گاڑی بلوفن کو سمندر کے اندر اتارا گیا ۔ وزیر اعظم ملائیشیا نے عہد کیا کہ ان کا ملک طیارہ کی تلاش جاری رکھے گا۔ اس طیارہ کا لاپتہ ہونا دنیا کے چند سب سے بڑے المیوں میں سے ایک ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طیار بیجنگ کے راستے پر آگے بڑھنے کے بجائے اچانک اپنا راستہ تبدیل کردیا ۔ طیارہ راستہ تبدیل کرکے آبنائے ملاکا کی سمت چل پڑا اورسماترا کے ساحل پر پرواز کرتے ہوئے جنوبی بحر ہند پر پرواز کے دوران غائب ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ کی تلاش کے لئے جن آلات کو استعمال کیا گیا وہ انوکھے ہیں۔ طیارہ کی تلاش کے لئے سٹیلائٹ تصاویر اتاری گئیں۔ عصری جانکاری استعمال کی گئی اور پتہ چلایا گیا کہ طیارہ کس مقام پر لاپتہ ہوگیا ۔ وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ مواصلاتی رابطوں کے طریقوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ دوران پرواز ٹرانسپانڈرس کے استعمال اور رپورٹنگ سسٹم میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ اگر طیارہ حادثہ کا شکار ہوجاے تو بلاک باکس سے جھنکار(سگنلز) کی آوازوں کے نکلنے کے عرصے30دن کے بجائے90دن کردیا جانا چاہئے ۔ سروے کرنے والا ایک چینی جہاز تلاشی کام میں مصروف ہے۔

Missing MH370: Malaysian PM Najib Rasak Admits Search Was Delayed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں