لگڑا پاٹی راجگوپال کا اگزٹ پول بوگس - وائی ایس آر کانگریس کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

لگڑا پاٹی راجگوپال کا اگزٹ پول بوگس - وائی ایس آر کانگریس کا الزام

سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج گوپال کے اگزٹ پول سروے کو بوگس اور بے کار قرار دیتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج اس بات کا اعادہکیا کہ سیما آندھرا میں بلا شبہ واضح اکثریت حاصل ہوگی اور وہی نئی ریاست آندھرا پردیش کی پہلی حکومت کی تشکیل عمل میں لائے گی ۔ پارٹی ترجمان رام چندرراؤ نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لگڑا پاٹی راج گوپال کا اگزٹ پول سروے ،بٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ تلگو دیشم پارٹی کے بارے میں خوش گمانی پھیلانے کے لئے منعقد کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے اس سروے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لگڑا پاٹی راج گوپال نے سیاست کو توخیرباد کہہ دیا ہے ، تاہم حقیقت میں وہ ایک تاجر ہیں ۔ انہوں نے اپنی مخصوص تاجرانہ ذۃنیت کے تحت سروے منعقد کرایا ،تاکہ مالیاتی فوائد حاصل کیے جاسکیں ۔ رام چندرراؤ نے الزام عائد کیا کہ اس سروے کی کوئی بنیاد نہیں ۔ یہ سروے انتخابی بٹن کے مقاصد پر مبنی ہے ۔ لگڑا پاٹی راج گوپال کو حقیقت میں اس بات کا یقین ہوتا کہ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو شکست کا سامنا ہوگا تو وہ انتخابی دوڑ میں شامل ہوکر کسی نہ کسی حلقہ سے مقابلہ ضرور کرتے۔ نتائج آنے دیجئے ، سب کو معلوم ہوجائے کہ عوام کس کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگڑا پاٹی کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ عوام نے سیاست کی تقسیم پر کانگریس کو مسترد کردیا ہے ۔ عوام بی جے پی سے اتحاد پر تلگو دیشم پارٹی کو بھی مسترد کرسکتے ہیں ۔ کیونکہ سیاست کی تقسیم میں بی جے پی کا بھی برابر کا حصہ ہے ۔ یہ بیان کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کبھی بھی ایسے سرویز پر منحصر نہیں رہی اور اس نے ہمیشہ عوام پر انحصار کیا ہے، رام چندررراؤ نے استدلال پیش کیا کہ بلدی، ایم پی ٹی سی ، اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات مقامی مسائل پر لڑے جاتے ہیں اور ان کے اور اسمبلی انتخابات میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔2006کے ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابی نتائج میں تلگو دیشم پارٹی کو ایم پی ٹی سی میں38فیصد ووٹ ملے ، تاہم زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں اسے صرف31فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ بلدی، ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابی نتائج میں اس بات کا انکشاف ہوچکا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت ملے گی اور وہی ریاستی حکومت تشکیل دیگی ۔ انہوں نے اعتماد کااظہار کیا کہ اس سلسلہ میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

Lagadapati survey meant for only betting : YSRCP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں