1/مئی اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان کی طاقتور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطہ میں مستقل امن کے لئے تنازعہ کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار داد وں کے عین مطابق حل کیاجانا چاہئے ۔ راولپنڈی میں قائم فوجی ہیڈکوارٹرس میں یوم شہیداں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راحیل شریف نے کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر مسلمہ تنازعہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ جنرل راحیل شریف حال ہی میں سعودی عرب کے سرکاری دورہ سے لوٹے ہیں ۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور ان کے عزائم کے علاوہ سیکوریٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کیاجانا ضروری ہے ۔ خطہ میں مستقل امن کے قیام کا یہ واحد ذریعہ ہے ۔ کشمیر کو پ اکستان کی شہ رگ قرار دینے کی روایت پرانی ہے تاہم فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جنرل راحیل شریف کی زبان سے یہ لفظ پہلی بار ادا ہوا ہے ۔ داخلی مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج جمہوریت کو مستحکم دستور العمل کی برتری اور قانون کی حکمرانی کی تائید کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آزادی پریس اور صحافت پر یقین رکھتا ہے۔Kashmir is jugular vein of Pakistan: General Raheel
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں