Gujarat riots activist Mukul Sinha dies at 63
نامور حقوق انسانی جہد کار قانون داں مکل سنہا کا جنہوں نے گجرات میں 2002کے فساد متاثرین اور فرضی انکاؤنٹرس کے متاثرین کے مفاد کے لئے جدو جہد کی ، کل63سال کی عمر میں ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ ان کے قریبی مددگار اور وکیل شمشاد پٹھان نے بتایا کہ گزشتہ6یا7ماہ سے سنہا پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور یہاں اسٹرلنگ ہاسپٹل میں ان کا انتقال ہوا ۔ سنہا جو سائنسداں سے وکیل بنے تھے گودھرا ٹرین آتشزدگی اور مابعد فسادات سے متعلق مقدمات میں مسلسل حکومت گجرات کا پیچھا کرتے رہے ۔ انہوں نے صادق جمال ، عشرت ہجاں ، سہراب الدین شیخ اور تلسی پرجاپتی کے فرضی انکاؤنٹر کے چار مقدمات سے متعلق قانونی جنگ میں اہم رول ادا کیا ۔ آئی آئی ٹی کانپور کے قدم طالب علم نے ابتداء میں یہاں فیزیکل ریسرچ لیباریٹری میں ملازمت کی ۔1989ء میں قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ پسماندہ افراد کے مقدمات لڑنا شرو ع کیا ۔ ان کی غیر سرکاری تنظیم"جن سنگھرش منچ"مزدوروں کے مسائل سے نمٹنے لگی۔ شہر کے پانڈی علاقہ میں واقع جن سنگھرش منچ کے آفس پر حقوق انسانی کارکنوں اور پیشہ وکالت سے وابستہ افراد نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کے پسماندگان میں بیوی نرجہا ری اور بیٹا پرتیک شامل ہیں ۔، ان کے جسد خاکی کو احمد آباد سیول ہاسپٹل کو عطیہ دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں