گاندھی جی کے 3 خطوط کا لندن میں ہراج متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

گاندھی جی کے 3 خطوط کا لندن میں ہراج متوقع

گاندھی جی کے سخت الفاظ پر مشتمل خطوط کا جن میں ان کے بڑے فرزند ہیرا لال کے رویہ کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا آئندہ ہفتہ انگلینڈ میں نیلام کیا جائے گا۔ ملوک آکشنرز کو توقع ہے کہ گاندھی جی کی جانب سے جون1935میں تحریر کئے گئے 3خطوط کی نیلامی سے50تا60ہزار پونڈ حاصل ہوں گے ۔ گاندھی جی نے ہیرا لال کے نامناسب رویہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک خط میں کہا تھا کہ’’مانو آپ کے بارے میں چند خطرناک باتیں کہہ رہی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ تم نے8سال قبل اس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اور وہ اسے اس حد تک تکلیف پہنچی تھی کہ طبی علاج کرانا پڑا‘‘۔ گاندھی نے ہیرا لال کی بیٹی مانو کا حوالہ دیتے ہوئے یہ باتیں تحریر کی تھیں۔ مانونے اپنے دادا کے ساتھ قیام کے لئے سابرمتی آشرم پہنچی تھی۔آکشنرز ملوک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خطوط گجراتی زبان میں تحریر کئے گئے ہیں اور یہ اچھی حالت میں ہیں۔ یہ خطوط گاندھی خاندان سے نیلامی کرنے والے شخص کے پاس پہنچے ۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے ان کے بارے میں ہم نے کبھی نہیں سنا۔ یہ خطوط گاندھی کے اپنے بیٹے کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بارے میں نئی معلومات مہیا کرتے ہیں ۔ ہیرا لال گاندھی اپنے باپ کی طرح ایک بیرسٹر بننے کے لئے مہیا کرتے ہیں ۔ ہیرا لال گاندھی ،اپنے باپ کی طرح ایک بیرسٹر بننے کے لئے انگلینڈ جانا چاہتے تھے مگر گاندھی جی نے یہ خیال کرتے ہوئے ان کی روانگی کی مخالفت کی تھی کہ برطانوی راج کے خلاف جدو جہد میں مغربی تعلیم مددگار ثابت نہیں ہوتی ۔ اس کے نتیجے میں ہیرا لال نے1911ء میں خاندان سے تمام تعلقات توڑ لیے اور ان کے باپ کے ساتھ تعلقات تاحیات کشیدہ رہے۔

UK: Mahatma Gandhi's letters against his son up for auction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں