بیجا پور فسادات کا ملزم بی جے پی لیڈر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-29

بیجا پور فسادات کا ملزم بی جے پی لیڈر گرفتار

بیجا پور
پی ٹی آئی
بی جے پی کے سابق مرکزی ڈی پاٹی نتال کو آج گرفتار کرلیا گیا ہے جو وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی حلف برداری کے دن کرناٹک میں فسادات کے معاملہ کے اصل ملزم ہے ۔ اسے پکڑنے کے لئے چھ پولس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔ سابق مرکزی وزیر پاٹل نے بیجا پور میں فسادات پھوٹ پڑنے سے پہلے فتح جلوس کی قیادت کی تھی جس کے بعد پاٹل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پاٹل مہاراشٹر کے کولہا پور کی ایک ہوٹل میں اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ چھپا ہوا تھا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بھاسکر راؤ نے گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ پاٹل فرضی نام سے ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈٹ آف پولیس ایم وائی بالا دنڈی کی قیادت میں ایک ٹیم نے اسے پکڑا ۔ دوسرے بی جے پی ارکان جنہیں پاٹل کے ساتھ گرفتار کیا گیا ان کی شناخت اومیش کورے، پرسو رام کنگنال اور یلپا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس طرح گڑ بڑ کے سلسلہ میں گرفتار جملہ افراد کی تعداد بڑھ کر30ہوگئی ہے۔ بیجا پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام نو اس سیپاک نے بتایا کہ پاٹل ملزم نمبر19ہیں۔ منگل کو اس واقعہ سے متعلق ایک فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا تھا کہ پاٹل نے گڑبڑ شروع کی ۔ مودی کی حلف برداری کے دن پاٹل کی قیادت میں سینکڑوں بی جے پی کارکنوں نے فتح جلوس نکالا تھا ۔ شام تقریباً سات بجے فساد پھوٹ پڑا تھا جب جلوس ایل بی ایس سبزی منڈی پہونچا تھا۔

Former BJP minister arrested over Bijapur riot

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں