اوبامہ انتظامیہ امریکہ میں مودی کے استقبال کا منتظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-29

اوبامہ انتظامیہ امریکہ میں مودی کے استقبال کا منتظر

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ، جان کیری نے کہا کہ اوباما انتظامیہ ہندوستان کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ میں استقبال کا منتظر ہے ۔ جان کیری نے مودی کے لئے اپنے اس پیغام سے ہندوستانی، سفیر برائے امریکہ ایس جئے شنکر سے ملاقات کے دوران مطلع کیا ۔ جئے شنکر نے دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر وسیع تر مذاکرات کے لئے ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ ولیم برنس سے بھی ملاقات کی ہے۔ مودی کی حلف برداری کے بعد ہندوستانی سفارتکار کے ساتھ جان کیری کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ کیری نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کی نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جین ساکی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انتظامیہ وزیرا عظم مودی کو امریکہ میں استقبال کرنے کے لئے منتظر ہے ۔

Looking forward to welcome Modi to US: Kerry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں