پیشہ وارانہ آزادی ک برقراری کے لئے دوردرشن مصروف جدوجہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-04

پیشہ وارانہ آزادی ک برقراری کے لئے دوردرشن مصروف جدوجہد

Doordarshan-struggling-to-maintain-freedom
نریندر مودی نے دوردرشن کو دئیے گئے اپنے انٹر ویو پر تنازعہ میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے آج اس بات پر اظہار تاسف کیا کہ عوامی نشریاتی ادارہ (دور درشن) میں صحافتی آزادی گھٹتی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس کی مثال دینے 1975کے ایمر جنسی کے دور کی اپنی خوفناک یادوں کو تازہ کیا۔ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار پرسار بھارتی کی جانب سے ان کے انٹرویو کے بعض حصوں کو گذشتہ اتوار کو ایڈیٹنگ اوربعد ازاں اس کی تاخیر سے ٹیلی کاسٹ پر پیدا شدہ تنازعہ پر لفظی جنگ میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دنوں میں مجھے یہ دیکھ کر بے حد افسوس ہوتا ہے کہ قومی ٹی وی چینل اپنی پیشہ وارانہ آزادی برقرار رکھنے کی جدو جہد کررہا ہے ۔ مودی نے عالمی یوم آزادئ صحافت کے موقع پر ٹوئٹر کے ذریعہ صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ وہ عوام کو ایمر جنسی کے دورکی یاددلانا نہیں بھولے جو آنجہانی اندراگاندھی نے1975ء میں نافذ کی تھی، جب میڈیا پر پابندیاں عائد کردی گئی تھیں ۔ مودی نے ایک اور ٹوئٹر پیام میں کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کے دور کے خوفناک واقعات کا مشاہدہ کیا ہے جب صحافت کی آزادی اور آزادئ اظہار خیال کوکچل دیا گیا تھا۔ یہ ہماری جمہوریت پر ایک داغ ہے ۔ میں اپنے صحافی دوستوں کو عالمی یوم آزادئ صحافت کی مبارکباد دیتا ہوں جو آج منایا جارہا ہے ۔ آزاد صحافت جمہوریت کا سنگ میل ہے اور اس کی حفاظت کی جانی چاہئے ۔ کل ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا کہ مودی نے کہا تھا کہ پرینکا گاندھی ان کی دختر جیسی ہیں لیکن اس تبصرہ کو پرینکا اور کانگریس قائدین نے ناپسند کیا تھا ۔ بہر حال بعد میں مودی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

Doordarshan struggling to maintain freedom: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں