چین میں خاتون صحافی گرفتار - خفیہ معلومات افشاء کرنے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

چین میں خاتون صحافی گرفتار - خفیہ معلومات افشاء کرنے کا الزام

بیجنگ
رائٹر
چین میں حکام نے ملک کی خفیہ معلومات افشاء کرنے کے الزام میں ایک خاتون صحافی اور ایک سیاسی کارکن کو گرفتارکرلیا ہے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر ملزم صحافی گاؤیوکواپنا جرم قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گاؤ‘ پہلے سرکاری میڈیا سے وابستہ تھیں ۔ وہ1989کی جمہوریت نواز تحریک کے اہم حامیوں میں سے ہیں۔1993میں انہیں ریاست کی خفیہ معلومات کو عام کرنے کے الزام میں 6برس کی سزائے قید دی گئی تھی ۔70سالہ گاؤ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے قانون توڑا ہے اور ملک کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے‘ میں نے جو بھی کیا وہ پوری طرح غلط ہے ، میں نے اس سے بڑا سبق سیکھا ہے اور اپنی غلطی تسلیم کرتی ہوں ۔ خبر رساں ادارہ ژنہوا کے مطابق گاؤ پر الزام ہے کہ انہوں نے اعلیٰ درجہ کے نہایت خفیہ دستاویز کو حاصل کیا اور انہیں گزشتہ برس جون میں ایک ویب سائٹ کر روانہ کیا۔ خاتون صحافی کو24اپریل کو گرفتارکیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں