روس کو مراعات سے محروم کرنے اوباما کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

روس کو مراعات سے محروم کرنے اوباما کا فیصلہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے ارادہ ظاہر کیا کہ امریکہ نے روس کوجو خصوصی مراعات دی ہیں انہیں واپس لیا جائے کیونکہ روس معاشی طور پر ایک ترقی یافتہ ملک ہے ۔ مراعات صرف کم ترقی یافتہ ممالک کودی جاتی ہیں۔ یہ بات وائٹ ہاؤزنے کہی۔ صدر اوباما نے کانگریس کو مطلع کیا کہ وہ روس کو ترجیحی مراعات کے پروگرام سے ہٹا دینا چاہتے ہیں۔’’جی ایس پی‘‘ پروگرام صرف کمتر ترقی یافتہ ممالک کی مدد کرنے کے لئے ہیں۔ روس ایک ترقی یافتہ ملک ہے ۔ اس لئے روس مراعات کا ترجیحی موقف دینے کی ضرورت نہیں۔ امریکہ‘ جب روس سے مراعات واپس لے گاتو روس سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر غیر ترجیحی انداز میں ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ سال2012میں امریکہ میں10.9ملین ڈالر کے مساوی ڈیوٹی فری درآمدکی اجازت دی ۔ اس طرح کمتر ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی گئی ۔ امریکہ نمائندہ مائیک فرومیان نے کہا کہ روس ترجیحی امتیازی رعایتی سلوک کا مستحق باقی نہیں رہا ہے ۔ امریکی صدر نے روس کو ترجیحی مراعاتی موقف سے ہٹانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ عالمی بینک کے موقف کے مطابق ہے ۔ عالمی بینک نے کہا کہ روس اعلی سطحی کی آمدنی والا ملک ہے ۔ یوروپی یونین اور کناڈانے بھی روس کے ترجیحی مراعاتی موقف کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوکرین میں بحران کی وجہ سے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی نیچے کی طرف آگئے ۔ سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ملکوں کے تعلقات اس قدر نیچے کی سطح تک آگئے ہیں۔ امریکہ کا الزام ہے کہ یوکرین میں بحران روس کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

Obama To End Special Trade Benefits For Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں