لوک سبھا انتخابات کے لئے آج رائے شماری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-16

لوک سبھا انتخابات کے لئے آج رائے شماری

نئی دہلی
یو این آئی
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان میں543رکنی لوک سبھا کے لئے ہوئے انتخابات کے نتائج کی گنتی کل(16مئی کو) ہوگی ۔ گویا‘ لوک سبھا انتخابات کے لئے یہ یوم الحساب ہوگا او ر رائے دہی کے آخری مرحلہ کے بعد سے پیدا شدہ تجسس ختم ہوجائے گا ۔ ملک کے زائد از55کروڑ رائے دہندوں نے زائد از8ہزارامیدواروں کے مقدرکو1.8ملین الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس) میں محفوظ کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تیز رفتار اورٹھیک ٹھیک گنتی کو یقینی بنانے ملک بھر میں معقول انتظامات کئے ہیں۔ ریاستی پولیس کے ساتھ قریبی ربط رکھتے ہوئے نیم فوجی فورسس، صورتحال پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان الیکٹرانک مشینوں کو کل علی الصبح4بجے سے‘کاؤنٹنگ ایجنٹس کو الاٹ کیا جائے گا۔ سرکاری ذراع نے بتایا کہ رائے شماری کے زبردست عمل میں سرکاری اداروں کے لگ بھگ 10لاکھ افراد اور سیکوریٹی عملہ کے تقریباً5لاکھ افراد مصروف ہیں ۔ امکان ہے کہ گنتی کا عمل اندرون 12گھنٹے مکمل ہوجائے گا۔ تاہم رجحانات کا پتہ صبح11بجے سے چلنے کا قوی امکان ہے لیکن الیکٹرانک ووٹینگ مشین میں تکنیکی نقائص کی صورت میں یاا میدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کے مطالبہ کی صورت میں تاخیر کے امکانات کو مستردنہیں کیاجاسکتا ۔ بتایاجاتا ہے کہ جمعہ16مئی 2014ملک کی انتخابی تاریخ کا ایک تاریخی دن ہے۔ یہ انتخابات 9مراحل میں گزشتہ7اپریل اور12مئی کے دوران منعقد ہوئے تھے ۔989مراکز رائے شماری سے اندرون100میٹر فاصلہ کسی بھی غیرمجاز افرادکو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مرکزی سیکوریٹی عملہ کے علاوہ ریاستی پولیس کو بھی متعین کیا گیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کا آغاز پوسٹل بیالٹ پیپرس کی گنتی کے ساتھ صبح8بجے ہوگا ۔رجحانات اور نتائج سے متعلق اطلاع کی ترسیل کے لئے ہر مرکز رائے شماری پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آج دن بھر براڈبیانڈ کنکشنس کی ٹسٹنگ ہوتی رہی ۔ گنتی کے ہر راؤنڈکے بعدنئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم کو مطلع کیاجاتا رہے گا۔اگرچہ رجحانات کا اندازہ صبح لگ بھگ8:30بجے شروع ہوسکتا ہے، گنتی صبح8بجے ہی شروع ہوگی ۔ ای وی ایمس کی نگہداشت پرزیادہ توجہ دی گئی ہے۔یوپی میں جہاں لوک سبھا نشستوں کی تعداد کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلہ میں زیادہ یعنی80ہے ، الیکشن کمیشن نے معقول تیاریاں کی ہیں۔ اس ریاست کے75اضلاع میں76مراکز گنتی ہوں گے اور ایک اندازہ یہ ہے کہ رجحانات کا پتہ فوری چلنے لگے گا۔ اس ریاست یوپی میں1,91,421ای وی ایمس ہیں ۔ جملہ امیدواروں کی تعداد1288بشمول 125خواتین ہے۔ توقع ہے کہ یوپی سے پہلا نتیجہ باغپت اور کانپور سے وصول ہوگا جس کے بعد کیرانا ، مظفر نگر اور نگینہ حلقوں و نیز دیگر حلقوں کے انتخابی نتائج سامنے آئیں گے ۔ صدر آر ایل ڈی و مرکزی وزیر شہری ہوابازی اجیت سنگھ اورمرکزی وزیر کوئلہ سری پرکاش جیسوال نے بتایا کہ ان کے حلقوں کے نتائج کا اعلان پہلے کیا جائے گا۔ وہ دونوں بالترتیب باغپت اور کانپور سے امیدوار ہیں ۔ غازی آباد، شاہجہاں پور، اناؤ، جلاول اور سنت کبیر نگر کے حلقوں کے نتائج کا اعلان آخر میں کیاجاسکتا ہے کیونکہ ان حلقوں میں بوتھس کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ انتہائی اہم حلقہ وارانسی کے نتیجہ کے اعلان میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔اس حلقہ سے بی جے پی کے امیدواروزارت عظمیٰ نریندر مودی ، عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال ، کانگریس کے اجئے رائے اور دیگر39امیدوار میدان میں ہیں ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ75اضلاعمیں76مراکز گنتی ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ3ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی کل صبح8بجے شروع ہوگی ۔ واضح تصویر‘توقع ہے کہ دوپہر تک سامنے ائے گی۔ آندھرا پردیش اسمبلیوں یعنی تلنگانہ اور سیماآندھرا کے درمیان تقسیم کردہ اسمبلیوں و نیز اڈیشہ اور ارونا چل پردیش کے ووٹوں کی گنتی بھی کل ہی ہوگی اور فیصلہ دوپہر تک سامنے آجانے کی توقع ہے ۔ حکومت اتر پردیش نے امن و ضبط کی برقراری کے لئے کامیابی کے جلسوسوں پر امتناع کے سخت احکام جاری کردئیے ہیں جو آئندہ پندرہ ہواڑہ تک نافذ رہں گے ۔ مرکزی مبصرین اور مرکزی فورسس کے سیکوریٹی عملہ کی سخت نگرانی میں ساری گنتی کا عمل پایہ تکمیل کوپہنچے گا ۔ مراکز گنتی پر3گھیروں پر مشتمل سیکوریٹی سسٹم ہوگا اور کارآمد پاسس کے بغیر کسی کواندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ گنتی کے مراکز پر برقی کی فراہمی کے متبادل انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔ گنتی ے عمل سے اخبار نویسوں کو واقف کرانے ہر ضلع میں ایک آفیسر کو متعین کیا گیا ہے۔ اسی دوران خبر ملی ہے کہ مغربی بنگال کے بعض حصوں میں آج تشدد جاری رہا اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید2اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ یہ واقعات جنوبی چوبیس پرگنہ کے بسنتی اور کیننگ علاقوں میں پیش آئے ۔ ترنمول کانگریس اور اپوزیشن کانگریس و نیز مارکسی پارٹی کے حامیوں کے مابین تشدد کے چیدہ چیدہ واقعات پیش آئے ۔ اس ریاست میں رائے دہی کے آخری مرحلہکے بعدکل تک جملہ18افرادزخمی ہوئے تھے۔ مہاراشٹرامیں بھی رائے شماری کے سلسلہ میں معقول سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پونے میں4نشستوں کے لئے گنتی شروع ہونے سے پہلے گنتی کے نگراں کار اور اسسٹنٹس کا تقرر کیاگیا ہے ۔ گنتی کے آغاز سے قبل مبصرین کی موجودگی میں ان سوپر وائزرس کو متعین کیا جائے گا۔ کرناٹک میں الیکشن آفسنے گنتی سوپر وائزرس ، گنتی اسسٹنٹس اور مائیکرو آبزرو ورس کو ایک روزہ تربیت دی ہے ۔ رائے شماری کے مراکز میں موبائل فونس کے استعمال پر مکمل امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ آج آدھی رات سے ساری ریاست میں شراب کی فروخت پر امتناع عائد کردیا گیا ، جو کل آدھی رات تک نافذ رہے گا ۔ کرناٹک میں کاؤنٹنگ سوپر وائزرس ، کاؤنٹنگ اسسٹنٹس اور مائیکرو آبزرورس کی تعداد550ہے۔ گنتی سے متعلق دیگر فرائض کی انجام دہی کے لئے دیگر600عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے ۔1766پولنگ اسٹیشنوں میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں خے لئے14-18راؤنڈس ہوں گے ۔ ارونا چل پردیش میں اسمبلی کی49نشستوں کے لئے بھی ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ پڈوچیری علاقہ کے اسمبلی حلقوں میں بھی مبصرین کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ حلقہ شیلانگ کے6اضلاع کے لئے گنتی ہیڈکوارٹرس میں اور حلقہ تورا کے لئے خاصی پہاڑیوں میں واقع سب ڈیویژنس میں ووٹوں کی گنتی ہوگ۔ میگھالیہ سے لوک سبھا کی2نشستوں کے لئے10امیدوارمقدر آزما رہے ہیں۔ میگھالیہ میں ووٹنگ گزشتہ9اپریل کو ہوئی تھی اور10,80,845ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ ان دو حلقوں کے ووٹوں کی گنتی 13مراکز پر ہوگی۔

2014 Lok Sabha elections: Counting of votes today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں