hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-apr-07 |
اعتماد نیوز
شہر کے مختلف ہاسپٹلس کے تقریباً 270 ڈاکٹرس اور مختلف مقامات کے 500 انجینئروں نے آج دارلسلام میں بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد سے ملاقات کرتے ہوئے مجلس میں شامل ہونے کا اعلان کیاا ور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مجلس کے تمام سیاسی، امدادی اور فلاحی کاموں میں حصہ لیں گے۔ دارالسلام میں ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ جس طرح ایک ڈاکٹر مریض کے ذات پات اور مذہب کا لحاظ کئے بغیر اس کا علاج کرتا ہے ، اسی طرح مجلس، دارالسلام سے لے کر رجوع ہونے والے افراد کا مذہب ، زبان اور ذات نہیں دیکھتی ۔ دارالسلام کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں، کوئی بھی مسائل کے ساتھ ہم سے رجوع ہو سکتا ہے۔ رکن پارلمینٹ حیدر آباد نے کہا کہ 55 برس سے ایسے ہی نظم چلا آ رہا ہے ، بلا لحاظ مذہب و ملت غریبوں کے مسائل کی یکسوئی اور ان کی خدمت مجلس کا نصب العین ہے ۔۔ صدر مجلس نے کہا کہ سماج میں ڈاکٹر کی ایک اہم پوزیشن ہوتی ہے، وہ اس پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جماعت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کر یں ۔ سب سے بڑا چیلنج ووٹنگ فی صد میں اضافہ کرنا ہے ، ڈاکٹرس سب سے پہلے اپنا ووٹ ڈالیں ، اس کے بعد اپنے اراکین ، خاندان اور تمام دوستوں کو اس بات کی ترغیب دیں کہ وہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں ، ووٹنگ فی صد میں اضافہ ہوگا تو امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ صدر مجلس نے کہاکہ تعلیم یافتہ طبقہ کو سیاستداں حوصلہ دینے میں ناکام ہوئے ہیں ۔ مجلس اتحاد المسلمین تعلیم یافتہ طبقہ کو ساتھ لے کر کام کرے گی ۔
پریس نوٹ
دکن اسکول آف مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ آف ہاسپٹل مینجمنٹ کی جانب سے سالانہ ہاسپٹل مینجمنٹ کانفرنس بعنوان “Transforming Adversity into opportunity & promises into practices” کا انعقاد عمل میں آیا۔ محترمہ زینت النساء اسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ہاسپٹل مینجمنٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ پروفیسر منیشا سکسینہ پرنسپال ڈپارٹمنٹ آف ہاسپٹل مینجمنٹ دکن اسکول آف مینجمنٹ نے اپنے کلیدی خطبہ میں سیمنار کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔ مہمان خصوصی پروفیسر ایس ستیہ نارائنا وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے افتتاحی خطاب میں سیمنار کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہاسپٹل مینجمنٹ میں دلچسپی لینا چاہیئے کیونکہ اس میں روزگار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں ۔ مہمان اعزازی پروفیسر راجہ شیکھر ، رجسٹرار یونیورسٹی آف حیدرآباد نے اپنے کلیدی خطاب میں ہاسپٹل مینجمنٹ کے مختلف امور بیان کئے ۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر پردیپ واسن آئی کیر نے اپنے خطاب میں ہاسپٹل مینجمنٹ میں روزگار میں مواقع کے بارے میں روشنی ڈالی۔ مسٹر برنالڈ ا بہار ٹکنالوجیز نے ہاسپٹل اور ہیلت کیر مینجمنٹ کو آئی ٹی کےمماثل قرار دیا۔ ڈاکٹر شاہزان محمد خان اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ہاسپٹل مینجمنٹ نے شکریہ ادا کیا۔
پریس ریلز
ڈاکٹر احمد اشرف میموریل یانانی اسپیشالیٹی دواخانہ برائے فالج ، نزد عقب ایم ایچ گارڈن فنکشن ہال ، شاہین نگر و پہاڑی شریف روڈ ، حیدر آباد پر مفت یونانی میڈیکل کیمپ ، پیر 7 اپریل ۔ عالمی یوم صحت کے موقع پر صبح 10 بجے تا 2 بجے دن منعقد کیا گیا ہے ۔ اس کیمپ میں ماہر و تجربہ کار یونانی حکماء ( ڈاکٹر س و لیڈی ڈاکٹرس ) کی خدمات مہیا کی گئی ہیں ۔ اس کیمپ میں مختلف امراض کا مفت یونانی علاج کیا جائے گا ۔ جن میں امراض اعصاب جیسے فالج، لقوہ ، رعشہ وغیرہ تمام جوڑوں کے امراض جیسے وجع المفاصل ، عرق النساء ، نقرس ( گھٹیا ) کمر اور گردن کا درد، جگر و نظام ہاضمہ کے خرابی ، بواسیر و بادی ، گردے و مثانہ کے امراض ، ضعف گردہ، مثانہ و گردے کی پتھری ، نفسیاتی امراض ، موٹاپہ، دائمی قبض اور تمام پیچیدہ و کہنہ امراض کا کامیاب علاج کیا جاتا ہے ۔ خواہشمند مریض 9032724315 نمبر پر رجسٹریشن کروا کر استفادہ کریں ۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں