سعودی وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ عہدے سے سبکدوش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-23

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ عہدے سے سبکدوش

ریاض
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز نے سعودی وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انھیں شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا ہے ۔ ان کا نیا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا ۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ عبداللہ نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا اور ان کی جگہ وزیر محنت عادل بن عبدالقادر فقیہ کو وزرات صحت کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ وہ وزیر محنت کی حیثیت سےبھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گیں ۔ واضح رہے کہ سعودی مملکت میں اتوار کو سارس کی طرح کے وائرس مڈل ایسٹ ریسپائر یٹری سینڈروم ( مرس) کے تیرہ نئے کیسوں کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں