ترک وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا کہ ترکی میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ گئی ہے ، تاہم انھوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ خانہ جنگی کےشکار مزید شامیوں کو ملک میں آنےکی اجازت دی جائے گی۔ ملکی پارلمینٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہا کہ وہ اپنے بھائیوں سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ترکی میں نہ آئیں اور شام ہی میں مر جائیں ۔ شام میں جاری خانہ جنگی کے سبب بڑی تعداد میں شامی شہری اردن ، لبنان اور ترکی سمیت مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ لبنان میں رجسٹرڈ شامی پناہ گزینوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ قبل ازیں ٹویٹر نے ترک وزیر اعظم پر الزامات عائد کرنے والے 2 اکاؤنٹس بند کر دیئے تھے ۔ یہ اقدام گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کی انتظامیہ اور ترک حکومت کے درمیان اعلی سطحی اجلاس کے بعد سامنے آیا۔
2014-04-23

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں