مالیگاؤں میں مسلم خواتین نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-25

مالیگاؤں میں مسلم خواتین نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

مالیگاؤں شہر میں دھولیہ پارلیمنٹ انتخابات کے لئے صبح 7 بجے سے دیر شام تک ووٹنگ ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ مالیگاؤں سینٹر کے سبھی پولنگ بوتھوں پر ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کا موقع ملا ۔ مالیگاؤں کے مسلم عوام خاص طور پر خواتین نے سیکولر پارٹی کو ووٹ دیا مگر مودی کے خلاف ووٹ ڈالنے کو مشن بنا لیا ، جس کی وجہ سے صبح فجر کی نماز کے بعد سے مسلم پولنگ بوتھوں پر لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی تھیں کیونکہ شہر کی سبھی سیاسی پارٹیاں عام آدمی اور سماج وادی چھوڑ کر کانگریس کی حمایت میں اتر آئی تھیں اس لئے عوام میں سبھی سیاسی پارٹیوں نے اتنی بیداری پیدا کی تھی کہ ہر آدمی کو ایسا لگ رہا تھا کہ مجھے مودی کے خلاف ووٹ ڈالنا چاہیئے جو مالیگاؤں کی عوام نے کر دکھایا۔
شہرکے مالیگاؤں ہائی اسکول ، جے اے ٹی ہائی اسکول ، اے ٹی ٹی ہائی اسکول ، جمہوریہ ہائی اسکول، تہذیب ہائی اسکول ، عائشہ نگر کے سبھی میونسپل ہائی اسکول کے میدان مرد و عورتوں سے کچھاکھچ بھرے پڑے تھے جس کی وجہ سے کئ بار پولیس نے اپنی طاقت کا استعمال کرکے عوام کو تتر بتر کرنے کی کوشش کی مگر ایسا لگ رہا تھاکہ مالیگاؤں کی عوام نے مودی کے خلاف گھر کے ہر فرد کا ووٹ ڈالنا طے کر لیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں