ممبرا میں نام غائب ہونے ، پولنگ بوتھ اور پولنگ سینٹر نہ ملنے کی شکایات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-25

ممبرا میں نام غائب ہونے ، پولنگ بوتھ اور پولنگ سینٹر نہ ملنے کی شکایات

مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 32 سیٹوں پر آج ہوئے عام انتحابات میں سب سے کم پولنگ کلیان لوک سبھا میں 42 فی صد ہوئی جبکہ 2009 میں یہاں 73 فی صد سے زائد پولنگ ہوئی تھی اسی کے ساتھ کلیان لوک سبھا میں مسلم اکثریتی علاقہ ممبر ا کوسہ میں 41 فیصد پولنگ ہوئی ۔ ذرائع مطابق تھانہ ضلع کے چاروں لوک سبھا سیٹوں میں سب سے ذیادہ بیداری پالگھر والوں نے اور سب سے ذیادہ سست روی کا مظاہرہ کلیان لوک سبھا کے رائے دہندگان نے کیا اس میں ممبرا کوسہ کےووٹرس نے گذشتہ کی طرح امسال بھی کوئی خاص دلچسپی نہیں پیش کی ۔ بیشتر ووٹرس نے اپنے نام غائب ہونے اور پولنگ بوتھ و پولنگ سینٹر نہ ملنے کی عام شکایات کی۔ اس طرح تنور نگر کی ایک گلی کا جائزہ لیا جائے تو وہاں 1400 ووٹرس ہیں مگر اس گلی کے صرف 400 ووٹرس نے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ کلیان لوک سبھا سیٹ میں ممبرا میں ایک لاکھ 59 ہزار ووٹرس ہیں ان میں سے تقریبا " 60 سے 70 ہزار ووٹرس نے ہی ووٹ کیا جبکہ ممبرا سے قریب دیو ا علاقے میں 25 ہزار میں سے صرف 15 ہزار ووٹرس نے ہی اپنے جمہوری حق کو استعمال میں لایا۔ ممبر ا کوسہ میں 143 پولنگ سینٹر س بنائے گئے تھے جن میں 33 سے 38 فی صد تک پولنگ ہوئی ۔ واضح رہےکہ یہاں این سی پی ، شیو سینا، ایم این ایس، سماج وادی ، بی اسی پی اور عام آدمی سمیت تقریبا" 19 امیدواروں کی قسمت مشینوں میں قید ہو گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں