سعودی پرنس نے پاکستان میں 2100 کمیاب پرندوں کا شکار کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-25

سعودی پرنس نے پاکستان میں 2100 کمیاب پرندوں کا شکار کیا

سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے جنوب مغربی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اپنے 21 روزہ دورہ اور شکار کے پروگرام کے دوران زائد از 2100 کمیاب اور بین الاقوامی سطح پر تحفظ کردہ پرندوں کا شکار کیا۔
ان پرندوں کے شکار کے لیے کی گئی فائرنگ کے سبب ہند پاک سرحد پر کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور بارڈر سیکوریٹی فورس نے فائرنگ کی شکایت کرتے ہوئے پاکستان رینجرس سے احتجاج کیا تھا۔ پرنس فہد نے گذشہ 11/جنوری تا 31/جنوری اپنے 21 روزہ قیام کے دوران خصوصی تربیت یافتہ شکروں کو استعمال کیا اور 1977 پرندوں کا شکار کیا جبکہ ان کے گروپ کے دیگر ارکان نے مزید 123 پرندوں کا شکار کیا تھا۔ ڈان نیوز کی اطلاع کے بموجب اس سلسلہ میں ایک رپورٹ بلوچستان کے محکمہ جنگلات اور جنگلاتی زندگی کے ڈیویژنل آفیسر جعفر بلوچ نے تیار کی ہے۔ عالمی سطح پر تحفظ کردہ پرندوں کے شکار پر پاکستان میں بھی امتناع عائد ہے مگر وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک کے شاہی خاندانوں کو شکار کی خصوصی اجازت دی ہے۔

Saudi Prince Hunted 2100 Endangered Birds in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں