15/اپریل ممبرا ، تھانہ آئی۔این۔این
یہاں ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع سرنگ کی دیوار سے ٹکرا نے کے سبب ایک مسافر ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے سائن اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اطلاع کے مطابق سہیل یاسین صدیقی ( 28 ) منگل کی صبح 9 بجے ممبرا سے سی ایس ٹی ( وی ٹی ) جانے والی ٹرین میں سوار ہوا جس میں زبردست بھیڑ تھی جس کی وجہ سے وہ ڈبہ کے اندر داخل نہ ہو سکا اور بہ مجبوری ٹرین کے دروازے پر ہی لٹکنا پڑا ۔ جب ٹرین سرنگ سے گذرنے لگی تو اس کا سر ، سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گیا اور ٹرین سے نیچے گر پڑا ۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں