Abhijit Mukherjee face protesters
جنگی پورہ پارلیمانی حلقہ سے کانگریسی امیدوار اور صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے فرزند ابھیجیت مکرجی کو گاؤں والوں کے احتجاج کے سبب اپنی انتخابی مہم کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح جب مسٹر ابھیجیت سندیش پور میں روڈ شو کے لیے نکلے تو گاؤں والوں نے انہیں گھیر کا احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ بہت دنوں سے ان کے علاقے میں ترقی کا کوئی کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ روڈ شو کے دوران گاڑی کے سامنے ایک رکشہ والے کے آجانے پر سیکوریٹی کے افراد نے اسے مارنا شروع کر دیا جس سے ماحول بگڑ گیا اور احتجاجیوں کی ایک بڑی جماعت نے روڈ شو کو درمیان میں ہی ختم کرا دیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں