پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 19-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 19-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-19

اعتماد نیوز
احمدآباد کی مقامی عدالت نے حیدرآباد کے عالم دین مولانا عبدالقوی قاسمی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 22/ اپریل تک محفوظ کر دیا ہے۔
مولانا عبدالقوی کو گجرات پولیس نے دہشت گردی کی تربیت اور دوسرے بےبنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر کے گجرات جیل میں منتقل کر رکھا ہے۔ جمعیۃ العلما کے وکلا بالخصوص ایڈوکیٹ محمود پراچہ (سپریم کورٹ) نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اب تک مولانا عبدالقوی کی گرفتاری کی قابل قبول وجہ نہیں بتائی ہے اور یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ مولانا کو پولیس تحویل سے عدالتی تحویل میں کیوں دیا گیا ہے؟ ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے اپنی بحث کے دوران گجرات پولیس کے اس دعویٰ کو بھی عدالت میں جھوٹا ثابت کر دیا کہ پولیس مولانا عبدالقوی کو 10 سال سے تلاش کر رہی ہے اور وہ مفرور ہیں۔ محمود پراچہ نے عدالت میں 72 قانونی و قابل قبول شواہد پیش کیے کہ مولانا عبدالقوی نے 10 سال کے دوران اندرون و بیرون ملک کئی مرتبہ سفر کیا اور انہوں نے اپنا بیشتر وقت حیدرآباد میں ہی گزارا ہے۔ مرزاپور کورٹ (احمدآباد) نے درخواست ضمانت پر 22/ اپریل تک فیصلہ محفوظ کر دیا ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں