لاہور میں لشکر جھنگوی کے 6 ٹارگٹ کلرس گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

لاہور میں لشکر جھنگوی کے 6 ٹارگٹ کلرس گرفتار

پاکستان میں شیعہ خاندانوں میں کئی ہلاکت خیز حملوں میں ملوث سنی مسلکی گروپ لشکر جھنگوی کے 6 مبینہ ٹارگٹ کلرس ( چن چن کر قتل کرنے والے قاتلوں ) کی میڈیا کے سامنے پریڈ کروائی گئی ۔ لاہور پولیس سربراہ شفیق احمد گجر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا "ہم نے صوبہ پنجاب میں لشکر جھنگوی کے دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے اور 6 ٹارگٹ کلرس کو گرفتار کر لیا ہے جو کم از کم 18 افرد کے قتل میں ملوث ہیں۔ قتل ہونے والوں میں بیشتر لاہور اور صوبہ کے دیگر اضلاع کے شیعہ قائدین شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لشکر جھنگوی کے بعض دیگر ٹارگٹ کلرس مفرور ہیں، انہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ شفیق احمد نے مزید کہا کہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے اور امید ہےکہ ان قاتلوں کی گرفتاری سے صوبہ میں مسلکی خونریزی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمین نے شخصی مسائل کی وجہ سے بعض سنی قائدین کا بھی قتل کیا ہے ۔ گجر نے بتایاکہ ملزمین نے ٹی وی اینکر رضا رومی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جنھوں نے گزشتہ ماہ لشکر جھنگوی کے خلاف اظہار خیال کیا تھا۔

Six target killers arrested in Lahore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں