پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 04-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 04-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-04

(پریس نوٹ)
پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھراپردیش کے زیر سرپرستی مرکزی تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام 2014ء آئی سیٹ میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم‘ عیسائی‘ سکھ‘ بدھسٹ‘ پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سنٹر کی جانب سے 21اپریل تا17مئی چار مقامات مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات نظام کالج گن فاونڈری حیدرآباد‘ علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ کالج کرنول‘ علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات آندھرا مسلم کالج پونورروڈ گنٹور‘ علاقائی مرکز تعلیمی ترقیات برائے اقلیتی طبقات 16219? ‘ پتیا پورم بیچ کو انرس ‘ آندھراپردیش سٹی کیمپس وشاکھاپٹنم پر مفت کوچنگ دی جائے گی۔ ایسے اقیتی امیدوار جو ڈگری سال اول و دوم میں کم سے کم 60فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور 2014ء آئی سیٹ کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے اپنے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو‘ آئی سیٹ‘ آن لائن فارم کی زیراکس کاپی‘ ڈگری میمو کی کاپی اور کسی بھی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ 17-04-2014 تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں۔

(پریس نوٹ)
مولاناآزاد نیشنل اردویونیورسٹی ، مرکز برائے اردو زبان‘ ادب و ثقافت کے زیر اہتمام آج آڈیٹوریم‘ سنٹرل لائبریری میں پہلے مہاراجہ سرکشن پرشاد شادؔ میموریل لکچر کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت پروفیسر محمد میاں‘ شیخ الجامعہ نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ نے کہا کہ مہاراجہ سر کشن پرشاد شادؔ میموریل لکچر ہر سال منعقد کیا جائے گا اور اس کا اہتمام مرکز بارئے اردو زبان ، ادب و ثقافت سے بہتر کوئی اور مرکز نہیں کرسکتا۔ راج کماری اندرا دیوی دھنراج گیر نے کہا کہ یہ پہلا میموریل لکچر ہے اور مختلف جگہوں پر بھی اس طرح کے لکچر ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر راجہ شیام گوپال سنچر‘ نبیرہ‘ مہاراجہ سرکشن پرشاد شادؔ ‘ مہمانِ خصوصی تھے اور انہوں نے ذاتی تاثرات بیان کیے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد ، پرو وائس چانسلر نے میموریل لکچر کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر داؤد اشرف، سابق ریسرچ آفیسر، آندھرا پردیش اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر اشرف رفیع، سابق صدر شعبۂ اردو، عثمانیہ یونیورسٹی نے مہاراجہ کشن پرشاد شاد پر مقالے پڑھے۔ پروفیسر خالد سعید، ناظم مرکز نے مہمانوں کاتعارف پیش کیا۔ ابتداء میں انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے تیار کردہ ڈاکیومنٹری ’’شاد ایک انمول رتن‘‘ کی نمائش کی گئی۔ ڈاکٹر ارشاد احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، مرکز نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ثمینہ تابش، اسسٹنٹ پروفیسر عربی نے کاروائی چلائی۔

(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)کے زیرِ اہتمام ملاپورم،کیرالاکے اساتذۂ اردو کے پیشہ ورانہ فروغ کے لئے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا ملا پورم ،کیرالا میں 5؍ تا 9؍ اپریل 2014ء انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ نظام العمل کے مطابق پروگرام کاآغاز 5؍اپریل کی صبح 10 بجے مقرر ہے جس کا افتتاح جناب مصباح الانظر، اسسٹنٹ پروفیسر، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم کے خیر مقدمی و تعارفی کلمات سے ہو گا ۔ پروگرام کو آرڈینیٹر جناب ایم فیصل، ریسرچ آفیسر، کیرالا کے تعاون سے منعقد کئے جا نے والے اس 5 روزہ تر بیتی پروگرام میں شعبۂ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرینِ تعلیم و دانشور حصہ لیں گے جبکہ کیرالاکے مختلف اضلاع سے وابستہ اساتذہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے جس میں در س و تدریس سے متعلق کئی موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ مدرسین کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہو سکے اور انہیں تدریس کے مؤثر و مفید طریقوں اور تکنیکوں سے روشناس ہونے میں مدد ملے۔ اس تربیتی پروگرام میں شرکا کو بحث و مباحث کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ باہمی تبادلۂ خیالات اور ماہرین کے مشوروں سے مستفیض ہو سکیں ۔ شرکا کے لئے مرکز کی طرف سے ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی اورپروگرام آخر میں انہیں صداقت نامہ شرکت بھی دئے جائیں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں