پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 02-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-02

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 02-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-02

منصف نیوز بیورو
ضلع حیدرآباد کے دو پارلیمانی اور 17 اسمبلی حلقوں کیلئے ریٹرننگ آفیسرس کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ حلقہ پارلیمان سکندرآباد کےئلے جوائنٹ کلکٹر حیدآباد ای سریدھر ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ پرچہ نامزدگی دفتر جوائنٹ کلکٹر دوسری منزل کلکٹریٹ حیدرآباد واقع چراغ علی گلی میں قبول کئے جائیں گے۔ حلقہ پارلیمان حیدرآباد کیلئے ضلع کلکٹر حیدرآباد مکیش کمار مینا ریٹرننگ آفیسر ہوں گے اور پرچہ نامزدگی دفتر کلکٹرپہلی منزل میں داخل کئے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی مشیر آباد کےئلے اسپیشل ڈپٹی کلکٹر پی چندریا آراو ہوں گے اور پرچہ نامزدگی دفتر تحصیلدار مشیر آبباد میں، حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کیلئے اسپیشل کلکٹر و پراجکٹ ڈائرکٹر سمویل آنند کمار آر او ہوں گے اور دفتر تحصیلدار سعید آباد منڈل موسی رام باغ میں، حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کیلئے ایڈیشنل کمشنر ہرٹیج جی ایچ ایم سی پی وینکٹ رامی ریڈی آر او ہوں گے اور دفتر تحصیلدار عنبر پیٹ میں، حلقہ اسمبلی خیریت آباد کیلئے زونل کمشنر سنٹرل زون ڈی رونالڈ روس آر او ہوں گے اور دفتر زونل کمشنر سنٹرل زون خیرآباد میں ، حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کیلئے آر ڈی او سکندرآباد اپل کشن کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور دفتر تحصیلدار بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2شیخ پیٹ میں پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کیلئے اسٹیٹ آفیسر ایچ ایم ڈی اے بالا جی رنجیت پرساد آر او ہوں گے اور دفتر زونل کمشنر نارتھ زون دوسری منزل ماریڈ پلی میں، حلقہ اسمبلی نامپلی کیلئے اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر اے رویندر بابو آر او ہوں گے اور دفتر ایم آر او آصف نگر وجئے نگر کالونی میں حلقہ اسمبلی کارروان کیلئے اسپیشل اگزیکٹیو مجسٹریٹ ضلع حیدرآباد انجیا آر او ہوں گے اور دفتر تحصیلدار گولکنڈہ لنگر حوض میں پرچ نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی گوشہ محل کیلئے ایڈیشنل کمشنر اربن بائیو ڈاورسٹی جی ایچ ایم سی این چندرا موہن ریڈی آر او ہوں گے اور بلاک 4چوتھی منزل عابڈس پارکنگ کامپلکس میں حلقہ اسمبلی چارمینار کیلئے زونل کمشنر ساوتھ زون، ایم بالا سبرامنیم ریڈی آر او ہوں گے اور دفتر زونل کمشنر ساوتھ زون سردار محل میں حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کیلئے آر ڈی او حیدرآباد بی نویا آر او ہوں گے اور مکان نمبر 19-4-10/89/B/10/Aنزد اے سی پی آفس فلک نماء میں حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کیلئے ایڈیشنل کمشنر برقی جی ایچ ایم سی ایل وندن کمار آر او ہوں گے اور دفتر ڈپٹی کمشنر سرکل 4سردار محل میں، حلقہ اسمبلی بہادر پورہ کیلئے اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ایل پی حیدرآبادمحترمہ معصومہ بیگم ریٹرننگ آفیسر ہوں گی اور دفتر تحصیلدار بہادر پورہ منڈل میں، حلقہ اسمبلی سکندرآباد کیلئے زونل کمشنر نارتھ زون ڈاکٹر پریتی مینا آئی اے ایس آر او ہوں گے اور دفتر زونل کمشنر فرسٹ فلور نارتھ زون ویسٹ ماریڈ پلی اور حلقہ اسمبلی سکندرآباد کنٹونمنٹ کیلئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سکندرآباد کنٹونمنٹ کیلئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سکندرآباد کنٹورنمنٹ بورڈ سجاتا گپتا ریٹرننگ آفیسر ہوں گی اور دفتر کنٹونمنٹ بورڈ، کورٹ ہاوز کمپاونڈ ایس پی روڈپر پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ ان مراکز پر ہی پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح کی جائے گی اور یہیں پر سے مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے۔ سٹی کمشنر پولیس انوراگ شرما نے عام انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں قائم ریٹرننگ آفیسرس کے دفاتر کا جہاں 2اپریل سے پارلیمنٹ اور اسمبلی امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق 100، میٹر علاقہ پیڈیسٹین زون کہلائے گا۔ اس زون میں صرف 3موٹر گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت ہوگی اور ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں امیدوار کے بشمول صرف5افراد کو داخلہ کی اجازت ہوگی۔ اس علاقہ میں امن و امان کی برقراری کیلئے کسی بھی جلسوں کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے 100میٹر کے فاصلہ سے پہلے ہی روک دیا جائے گا۔ مذکورہ احکامات 2اپریل تا9اپریل 2014،10بجے دن تا 6بجے شام نافذ العمل ہوں گے۔ کمشنر پولیس نے عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں