شام کے دو شہروں پر فوج کا دوبارہ قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-16

شام کے دو شہروں پر فوج کا دوبارہ قبضہ

شامی فوج نے کل دارلحکومت دمشق کے شمالی حصہ میں واقع دو شہروں سے باغیوں کو باہر نکا ل کر دوبارہ قبضہ میں لے لیا ہے۔ شام کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے سراخ اور اس کے نزدیکی شہر مالولہ کو باغیوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے ۔ سلامتی دستوں کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ فوج نے دونوں شہروں پر پوری طرح سے کنٹرول کر لیا ہے اور وہاں سلامتی استحکام بحال کیا جا رہا ہے۔ اس دوران حزب اللہ کے "ا لمنار" ٹیلی ویژن چینل کے عملے میں شامل تین افراد شام ک معقولہ قصبے میں باغیوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اس قصبے پر گذشتہ روز شامی فوج نے قبضہ کا دعویٰ کیا تھا تاہم پچھلے کئی روز سے بشار الاسد کے حامی اور مخالف فوج کے درمیاں یہاں خوں ریز جنگ جاری ہے۔ خیال رہے کہ شمالی دمشق میں معلولا قصبہ پچھلے کئی روز سے شامی فوج اور باغیوں کے درمیان میدان جنگ بنا رہا ہے ۔

Syrian army recaptured the Christian town of Maalula

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں