محمد مرسی کے 220 حامیوں کو اجتماعی مقدمہ کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-15

محمد مرسی کے 220 حامیوں کو اجتماعی مقدمہ کا سامنا

مصر میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ مرسی کے 220 حامیوں پر اجتماعی مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان افراد کو جنوری میں حسنی مبارک کے خلاف بغاوت کی تحریک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان مظاہرین پر اقدام قتل ، آتشیں اسلحہ رکھنے اور عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مصر میں فوجی بغاوت کے ہاتھوں مصر کے پہلے جمہوری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے ان کے حامی تقریباً روزانہ ہی مظاہرہ کرتے ہیں۔ اب تک اخوان المسلمون کے 16 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مرسی کے سینکڑوں حامیوں کو اجتماعی مقدمات کا سامنا ہے۔

220 Referred to Prosecutor for Mass Trial in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں