ممبئی سمیت مہاراشٹر کے عازمین حج میں بے چینی اور تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-23

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے عازمین حج میں بے چینی اور تشویش

قرعہ اندازی میں صرف 36 عازمین کے نام نکلنے پر عازمین حج اور ان کے رشتہ دار اب پرائیویٹ ٹور آپریٹرس پر منحصر

مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے سینئر ڈیسک آفیسر محمد وسیم نے بتایا کہ آج ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کل 7 ہزار 907 عازمین حج کی قرعہ اندازی کا عمل نہایت پر امن طریقے اسے انجام پذیر ہوا ، لیکن عازمین حج او ر ان کے رشتہ دار وں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب قرعہ اندازی میں ان کے نام نہیں نکلے ۔ محمد وسیم نے مزیدبتایا کہ دو روز قبل اخبارات میں قرعہ اندازی کے متعلق تفصیلی خبر شائع ہونے کے بعد آج حج ہاؤس میں منعقدہ قرعہ اندازی کے دوران پہلے جیسا جم غفیر بھی نہیں تھا اور شرکاء نے بھی حج اسٹاف کے ساتھ بہت تعاون کیا ۔ لیکن قرعہ میں نام نہ نکلنے پر ان لوگوں میں مایوسی فطری تھی۔ بہر کیف قرعہ اندازی کا سار اکام ایک گھنٹہ میں مکمل ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قرعہ اندازی میں نام نہ نکلنے پر جذبات سے مغلوب حج کی سعادت پانے کے لئے بے چین عازمین حج اب پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کی جانب اپنا رخ کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ امسال مہاراشٹر سے تقریباً 48 ہزار عازمین نے حج پر جانے کی درخواستیں داخل کی تھیں ۔ لیکن امسال 70 سال سے زائد کی عمر کے 2 ہزار 702 عازمین کے علاوہ طے شدہ ضابطوں کے مطابق مسلسل 3 – 4 سالوں سے حج پر جانے کی درخواست دینے والے کل 5 ہزار 169 عازمین حج کو پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے، لہٰذا موجودہ کوٹے کے مطابق اس بار صرف 36 درخواستوں کا ہی قرعہ نکالا گیا ۔ محمد وسیم نے آخر میں بتایا کہ قرعہ اندازی میں منتحب ہونے والے عازمین اکرام اور 70 سال سے زائد عمر کے منتخبہ تمام عازمین اور مسلسل تین – چار سالوں سے حج پر جانے کی درخواست دینے والے دیگر تمام عازمین اکرام سے گذارش ہےکہ 10 مئی 2014 تک حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے دیئے گئے اسٹیٹ بینک آ ف انڈیا کے اکاؤنٹ میں 81 ہزار روپئے جمع کر دیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں