سپریم کورٹ ہم جنسی پر کھلی عدالت کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-23

سپریم کورٹ ہم جنسی پر کھلی عدالت کے لئے تیار

ملک کی سب بڑی عدالت سپریم کورٹ ، ہم جنسی کے تعلق سے داخل کی گئی نظر ثانی کی اپیل پر کھلی عدالت میں سماعت کےلئے تیار ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ چند سال قبل سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو کا لعدم قرار دیا تھا جس میں ہم جنسی پر لگی قانونی پابندی کو غلط ٹھہرایا گیا تھا ۔ حالانکہ کورٹ نے کہا تھاکہ قوانین کے لحاظ سے ہم جنسی غیر قانونی ہے لیکن اگر پارلیمنٹ چاہے تو اس سلسلے میں قانون بنا سکتی ہے ۔ اس طرح سے کورٹ نے گیند حکومت کے پلڑے میں ڈال دی تھی۔ کئی سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے حکومت کو انتباہ دیا گیا تھاکہ وہ اس حساس معاملہ پر قانون بنانے کی غلطی نہ کرے۔

India: Supreme Court agrees to hear plea against anti-gay law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں