ملک کو اعلیٰ معاشی طاقت بنانے کا سہرا کانگریس کے سر - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

ملک کو اعلیٰ معاشی طاقت بنانے کا سہرا کانگریس کے سر - راہل گاندھی

اے آئی سی سی کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج بتایاکہ کرناٹک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اسے ملک کی ایک سرکردہ معاشی طاقت بنانے کا سہرا اپنے سر لینے کی کانگریس مستحق ہے۔ یہاں ایک انتحابی حلقہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ کانگریس کرناٹک کے پچھڑے ہوئے طبقات کو سماجی انصاف فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اُس نے ریاست کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر لاکھڑا کیا ہے اور اسے عالمی سطح پر آئی ٹی شعبہ کا قائد بنادیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمیں سابق چیف منسٹر دیوراج ارس کو سلامی دینی چاہئے جنہوں نے اس ریاست میں اُس وقت سماجی انقلاب برپا کیا تھا جب کہ ریاست معاشرتی پھوٹ کا شکار تھی اور پسماندہ، درج فہرست ذاتوں کے افرادو قبائل شدید ترین مصائب کا شکار تھے۔ کانگریسی قائد اُن لوگوں کو با اختیار بنانے انقلابی تبدیلیاں پیدا کی تھیں جنہیں ان کے حق سے محروم رکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ بی جے پی اس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ وہ کبھی بھی کمزور طبقات اور غریبوں کی رہنما نہیں بن سکتی ہے۔ راہول گاندھی نے بتایاکہ کرناٹک کو ملک کا آئی ٹی دارالحکومت بنایا گیا اور ریاست پر عالمی توجہ مرکوز کروائی گئی جس کا سہرا پوری طرح اپنے سر لینے کی کانگریس مستحق ہے۔ اس کے برخلاف بی جے پی جس نے 5سال تک ریاست پر حکومت کی، اسے روبہ زوال کردیا جس کا سبب اس کی زبردست بدعنوانیاں تھیں جس کے نتیجہ میں چیف منسٹر کو بھی رشوت ستانی کے الزامات کی پاداش میں جیل جانا پڑا تھا۔ انہوں نے بی ایچ یدیورپا کے نام کاحوالہ دئیے بغیر یہ بات بتائی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آج کیا ہورہا ہے؟ مودی جو خود کو مخالف کرپشن رہنما ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں وہ سابق چیف منسٹر کے ساتھ میل جول رکھتے ہیں۔ وہ انتخابی ریالیوں کے دوران اپنی تقریر کے موقع پر انہیں اپنے بازو بیٹھنے کیلے کہتے ہیں۔ راہول گاندھی نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے دعوے جس میں انہوں نے کرپشن کے خلاف مہم جو ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ وہ ،مماثل قائدین کے ساتھ گھوم رہے ہیں اور اُن کے انتظامیہ کے تئیں پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر بھی الزام لگایا کہ وہ خواتین کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے۔ راہول نے بتایاکہ کس طرح سے ایک پارٹی جس کے ارکان اسمبلی کو آج بھی عصمت ریزی جیسے الزامات کا سامنا ہے اوردیگر چند اپنے فرائض منصبی کو فراموش کرتے ہوئے اسمبلی میں ایکس درجہ کی فلموں کا مشاہدہ کرتے ہیں جبکہ اسمبلی مندر کے مماثل ہوتی ہے۔ بی جے پی قائدین نے ایسے قابل احترام مقامات کی قدر کو گھٹادیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں بتایاکہ ایسے قائدین، خواتین کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں؟ راہول گاندھی نے شموگہ کے رکن اسمبلی کا حوالہ دے رہے تھے جنہیں اس وقت بھی عصمت ریزی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ بی جے پی کے دیگر دو ارکان اسمبلی کی الکٹرانک میڈیا کے ویڈیو گرافرس نے اس وقت تصویر کشی کی تھی جب وہ بی جے پی حکومت میں ایوان کے اجلاس کے دوران اپنے موبائیل فونس پر عریاں فلم کا مشاہدہ کررہے تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں