Army successfully test-fires BrahMos missile
فوج نے آج اپنی مشقوں کے ایک حصہ کے طورپر راجستھان کے پوکھران ٹسٹ رینج میں سوپر سانک کروزمیزائل برہموس کے عصری ورژن کا کامیاب تجربہ کیا۔یہ میزائل290 کلو میٹر کی رینج رکھتا ہے۔ اس میزائیل کو خود کار موبائل لانچر سے داغا گیا۔ دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے بتایاکہ لانچنگ کامیاب رہی اور میزائل نے مقررہ نشانہ پر ضرب لگائی۔ فوج کے سینئر عہدیداروں نے میزائل داغے جانے کا مشاہدہ کیا اور اس کی کامیاب لانچ کے سلسلہ میں کارگذار ٹیم کو مبارکباد دی۔ فوج اور بحریہ دونوں نے اس میزائل کو اپنے ہتھیاروں میں شامل کیا ہے۔ ہندوستان نے روس کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے یہ میزائیل تیار کیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں