7/اپریل بیروت رائٹر
شام کے وسطی شہر حمص میں کم از کم 29 شامی باغی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک گاڑی دھماکہ سے پھٹ پڑی۔ مہلوکین میں دو فیلڈ کمانڈرس بھی شامل ہیں ۔ یہ دھماکہ حمص کی الحاج مارکیٹ میں ہوا ۔ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ، صدر بشار الاسد کے دستے دارالحکومت کے وسط میں قبضہ جمائے ہوئے ہیں تاہم باغی اس علاقہ پر مارٹر حملہ کرنے کے قابل ہیں اور ضلع کے دور دراذ علاقوں میں راکٹوں سے حملے ہو رہے ہیں ۔ بعض راکٹ ان علاقو ں میں گرے جہاں بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سرکاری خبر ایجنسی سانا کے مطابق بتایا گیا کہ باغیوں کی جانب سے اوپیرا ہاؤس پر کئے گئے مارٹر حملوں میں دو شہری شہید اور دیگر 8 زخمی ہیں – ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملے کب کئے گئے اور حملوں کے وقت زیر استعمال اسلحہ کیا تھا۔ حمص میں ہونے والا دھماکہ الجاج مارکیٹ کے قریب ہوا ۔ دوسری جانب باغیوں کے ساتھ ملیحہ کے مقام پر ہونے والی جھڑپوں میں فضائیہ نے بمباری بھی کی ہے۔ اسی طرح سرکاری فوج کے ہیلی کاپٹر وں نے درعا اور الاذقیہ میں باغیوں کے دستوں پر بیرل بم برسائے ہیں۔ At least 29 rebels die in explosion in Syrian city of Homs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں