عشرت جہاں کیس میں مودی کی گرفتاری کے لئے پختہ ثبوت ہیں - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-29

عشرت جہاں کیس میں مودی کی گرفتاری کے لئے پختہ ثبوت ہیں - کپل سبل

نریند مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مرکزی وزیر کپل سبل نے پیر کو عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس کا حوالہ دیتے ہوئے دعوٰی کیا کہ مذکورہ انکاؤنٹر میں مودی کی گرفتاری کےلئے " پختہ ثبوت " موجود ہیں مگر انھیں " بچایا " جا رہا ہے۔ انھوں نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " میں پوچھنا چاہتا ہو ں کہ مودی اور شاہ کو کون بچا رہا ہے جبکہ ہم جیسے وکیلوں کی رائے میں عشرت جہاں اور دیگر 3 فرضی انکاؤنٹروں کے سلسلے میں ان کی گرفتاری کے لئے پختہ ثبوت موجود ہیں۔ انھوں نے "پختہ ثبوتوں" کی بھی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ " 15 جون 2004 ء کو انکا ؤنٹر کے سے قبل پولس آفیسر ڈی جی ونجارا اور اس وقت کے ریاستی وزیر مملکت برائے داخلہ امیت شاہ کے درمیان بات چیت کی ریکارڈنگ موجود ہے۔" سبل نے مزید کہاکہ " تعزیرات ہند کی دفعہ 146 کے تحت دیئے گئے پولیس افسران کے بیانا ت بھی موجود ہیں جن میں مودی اور امیت شاہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ "
اس سلسلے میں انھوں نے انکا ؤنٹر کے کلیدی ملزم اور معطل آئ پی ایس آفیسر کے استعفیٰ کا اقتباس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ " ونجارا نے لکھا ہےکہ فیلڈ آفیسر ہونے کے ناطے انھوں نے صرف اس حکومت کی جانی بوجھی پالیسی کو نافذ کیا ہے۔ سبل نے کہا کہ " تمام پرزے ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں ۔ اس ریاست کی اعلی ترین اتھارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جو شواہد منظر عام پر آئے ہیں ان کی بنیاد پر پیدا ہونے والے سوالات کے جواب دے ۔ عدالتوں کے لئے ضروری ہےکہ وہ حقوق انسانی کے کھڑے ہوں ان عناصر کےخلاف سختی سے نمٹین جنھوں نے فرضی انکاؤنٹروں کے ذریعے لوگوں کو قتل کیا ہے۔ " یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سی بی آئی جو مرکز کے ماتحت ہے ، مودی کو بچا رہی ہے ؟؟ ۔، سبل نے کہا کہ "سی بی آئی مرکزی حکومت کے ماتحت کام نہیں کر تی"

'Clinching evidence' to arrest Modi in Ishrat case, Sibal says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں