بی جے پی کانگریس بائیکاٹ کی اپیل - مسلم پرسنل لا بورڈ اراکین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

بی جے پی کانگریس بائیکاٹ کی اپیل - مسلم پرسنل لا بورڈ اراکین

boycott-congress-bjp-jawad-bukhari
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا کلب جواد اور نائب شاہی امام یحیےٰ بخاری (جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری کے بھائی) نے آج مسلمانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کا بائیکاٹ کریں اور سیکولر امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔ مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نے کہاکہ ایسی کئی جماعتیں ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اگرچہ ان جماعتوں نے مسلمانوں کے دوست ہونے کا نقاب ڈال لیا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ اس نقاب کو ہٹادیاجائے۔ بی جے پی جیسی بعض دیگر جماعتوں نے مسلمانوں کے دوست ہونے کا نقاب ڈال لیا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ اس نقاب کو ہٹادیاجائے۔ بی جے پی جیسی بعض دیگر جماعتوں نے مسلمانوں کے مفادات کو کھلے طورپر نقصان پہنچایا ہے۔ مولانا کلب جواد نے جو ممتاز شعیہ عالم ہیں کہاکہ "کانگریس، گذشتہ 65 برس سے مسلمانوں کی، مسلسل بیخ کنی کررہی ہے۔ یہ (جماعت) اقلیتوں کی دشمن ہے۔ بابری مسجد کی شہادت میں، کانگریسیوں کا رول تھا اور کانگریسیوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کو ختم کیا۔ تمام فسادات کانگریسی حکومتوں کے تحت ہوئے"۔ یحیےٰ بخاری نے مسلمانوں یس اپیل کی کہ وہ متحد ہوجائیں۔ وہ(یحیےٰ بخاری)، اپنے بڑے بھائی مولانا سید احمد بخاری کی تائید کا بھی بائیکاٹ کرتے ہیں۔ (سید احمد بخاری نے کانگریس کی تائید کی دہے)۔ یحیےٰ بخاری نے کہاکہ "وہ 3دنوں میں اُس معاہدہ کی تفصیلات منظر عام پر لادیں گے جو شاہی امام اور کانگریس کے درمیان ہوا ہے"۔ یحیےٰ بخاری نے مظفر نگر کے فسادات کے بعد راہول گاندھی کے، وہاں کے دورہ کو "اشک شوئی" قرار دیا اور کہاکہ "انہوں نے مرکز سے کی مدد کا تیقن نہیں دیا"۔ یحیےٰ بخاری نے کہاکہ فسادات کیلئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی"مساوی طورپر ذمہ دار ہیں۔ یہ جماعتیں چاہتیں تو ان فسادات کو روک سکتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس کے انتخابی منشور میں بعض باتیں، اسلام کے مغائر ہیں"۔

Maulana Kalbe Jawwad, Yahya Bukhari call on Muslims to boycott Congress& BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں