تریپورہ میں 85 فیصد اور آسام میں 78 فیصد رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

تریپورہ میں 85 فیصد اور آسام میں 78 فیصد رائے دہی

لوک سبھا انتخابات کیلئے 9مرحلوں پر مشتمل رائے دہی کے پہلے مرحلہ کا آغاز آج شمال مشرقی ہند سے پرامن طورپر ہوا۔ تریپورہ کی ایک لوک سبھا نشست کے لئے زائد از 85فیصدرائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جبکہ آسام کی 5 نشستوں کیلئے 78 فیصد رائے ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ دونوں ریاستوں میں قطعی گنتی کے بعد رائے دہی کا تناسب بڑھ سکتا ہے۔ آسام کے تیز پور حلقہ میں 73فیصد، جورہاٹ میں 75 فیصد، لکھیم پور میں 67فیصد، ڈبرو گڑھ میں 79فیصد اور کولیابور میں 72فیصد رائے دہی ہوئی۔ تریپورہ میں 13 امیدواروں کا مقدر داؤ پر لگا ہوا ہے جن میں مارکسی پارٹی کے شنکر پرساد دتہ شامل ہیں۔ کانگریس کے ارونوڈ ے سہا اور سابق وزیر رتن چکرورتی شامل ہیں۔ مارکسی پارٹی نے ماضی میں تریپورہ ویسٹ کی نشست پر 10 مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی اور 1996 سے اس نشست پر مسلسل کامیاب رہی ہے۔ آسام میں 51 اہم امیدواروں میں مرکزی وزراء اور کانگریس امیدوار پبن سنگھ گھٹووار(ڈبرو گڑھ)، اور رانی نارا(لکھیم پور) و نیز سابق مرکزی وزیر اور موجودہ کانگریس ایم بی بجو ئے کرشنا ہنڈیق (جورہاٹ) شامل ہیں۔ دیگر امیدواروں میں چیف منسٹر ترون گوگوئی کے فرزند گورو گوگوئی( کولیابور)، کانگریس کے باغی اور آزاد امیدوار مونی کمار سبا اور ریاستی بی جے پی کے صدر سبانند سونوال (لکھیم پور) شامل ہیں۔ 2009ء کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے 14کے منجملہ 7نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ کانگریس کی حلیف ڈی پی ایف نے ایک ’آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ نے ایک اور بی جے پی نے 4نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

General Elections 2014: Tripura registers 85 percent turnout, Assam 78 percent

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں