جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے کیمپ پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے کیمپ پر حملہ

جنوبی سوڈان میں مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے ایک پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا جب کہ اس حملہ میں دو ہندوستانی امن بردار بھی زخمی ہوگئے ۔ عالمی ادارےنے اس واقع کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ جنوبی سوڈان میں حملہ آوروں نے ایک ایسے مقام کو نشانہ بنایا جہاں عام شہری اس عالمی ادارہ کی نگرانی میں پناہ لئے ہوئے تھے ۔ بتایا گیاکہ اس کیمپ میں موجود افراد کی تعداد تقریبا" 5000 ہے اور یہ لوگ گذشتہ کئی ماہ سے جاری نسلی فسادات کی وجہ سے وہاں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ اقوام متحدہ کے مطابق مسلح افراد کا ایک گروہ پر امن مظاہرین کا روپ دھارکر بور کے علاقہ میں واقع اس کیمپ میں ذبردستی داخل ہوئے اور پھر وہاں موجود افراد پر فائرنگ کردی۔ ان افراد کا تعلق مخالف قبیلہ سے تھا۔ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایاکہ اس واقعے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوئے ہیں۔
اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے فریقین پر زور دے کر اس بات کا اعادہ کیا کہ امن فوجیوں پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے ۔

At least 58 killed in attack on UN base in South Sudan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں