دنیا کے عظیم ترین فکشن نگار گابرئیل گارسیا مارکیز کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

دنیا کے عظیم ترین فکشن نگار گابرئیل گارسیا مارکیز کا انتقال

Gabriel-Garcia-Marquez
دنیا کے عظیم ترین فکشن نگار گابرئیل گارسیا مارکیز انتقال کر گئے، جنگ اور وباء کے دنوں میں محبت کی کہانیاں لکھیں، اپنی زندگی میں ہی دنیا کے سب سے بڑے ادیب مانے جاتے تھے۔گابرئیل گارسیا مارکیز اپنے انتقال کے وقت دنیا کے سب سے بڑے اور معروف ادیب مانے جاتے تھے۔ شاید یہ درجہ ٹالسٹائی کے بعد شاید یہ درجہ کسی ادیب کو اس کی زندگی میں نہیں ملا۔ مارکیز کی شہرت کی ابتداء ان کے ناول "تنہائی کے سو سال" سے ہوئی۔ اس ناول نے دنیا بھر میں نہ صرف مارکیز، بلکہ لاطینی امریکا کے ادب کا بھی ذوق و شوق پیدا کر دیا۔ 1982ء میں انھیں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ تین برس بعد انھوں نے "وبا کے دنوں میں محبت" کے عنوان سے محبت کی انتہائی دل فریب کہانی تحریر کی۔ مارکیز کی تحریروں میں حقیقت نگاری کے ساتھ ساتھ ماورائے عقل واقعات بھی بہت فطری طریقے سے آتے ہیں۔ ان کے طرز تحریر کے باعث جادوئی حقیقت نگاری کی اصطلاح نے مزید شہرت پائی۔ مارکیز تیسری دنیا کے ملک کولمبیا سے تعلق رکھتے تھے اور ان کی تحریروں میں جو معاشرہ نظر آتا ہے اس میں پاکستانی معاشرے سے حیرت انگیز مشابہت پائی جاتی ہے۔ اندرونی خانہ جنگی، غیرت کے نام پر قتل اور اس سب کے درمیان محبت، مارکیز کے یہ موضوعات کسی بھی پاکستانی کے لیے انوکھے نہیں۔ مارکیز کے اردو ترجمے بھی ہو چکے ہیں اور ان کی تحریریں پاکستان میں بھی بہت پسند کی جاتی ہیں۔


Nobel laureate writer Gabriel Garcia Marquez dies at 87

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں