ایران کے منجمد اثاثوں پر تحدیدات کی جزوی برخاستگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

ایران کے منجمد اثاثوں پر تحدیدات کی جزوی برخاستگی

متنازعہ ایرانی نیوکلیئر پوہیروگرام کے سبب منجمد کردہ کچھ ایرانی اثاثوں پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے امریکہ نے اپنی وزارت خزانہ کو اجازت دے دی کہ ایران کو 450 ڈالر کی رقم جاری کردی جائے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حوالے سے بتایاگیا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین عبوری مفاہمت کے تحت ایک طرف جہاں ایرانی حکومت نے تمام تر وعدوں کا پاس رکھا ہے وہیں امریکہ میں منجمد اس کے کچھ اثاثوںپر سے پابندی ختم کی جا رہی ہے ۔ اس امریکی اقدام سے قبل اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسی برائے نیو کلیئر توانائی ( آئی اے ای ) نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا کہ نومبر میں طے پانے والی اس 6 ماہی معاہدہ کے تحت حکومت ایران نے اپنی متنازعہ نیو کلیئر سرگرمیوں پر جزوی روک لگا دی ہے۔ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین گزشتہ برس طئے پایا تھاکہ ایران اپنی نیو کلیئر سرگرمیوں کا دائرہ محدود کر دے گا۔ دوسری طرف ایران پر عائد عالمی پابندیوں پر بھی نرمی کی جائے گی۔ یہ اہم امر ہےکہ اسرئیل اور مغربی ممالک کو خدشات لاحق ہیں کہ ایران اپنے نیو کلیئر پروگرام سے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش میں ہے ۔ تاہم تہران ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہےکہ اس کا نیو کلیئر پروگرام پر امن مقاصدکے لئے ہے ۔

US releases $450 million in frozen Iran funds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں