القاعدہ میں داخلی لڑائی بند کرنے کی اپیل - الظواہری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

القاعدہ میں داخلی لڑائی بند کرنے کی اپیل - الظواہری

بیروت۔
(رائٹر)
القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری نے شام میں مذہبی انتہا پسندوں سے داخلی لڑائی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک ایسا قائد ہلاک ہوگیا جو کبھی اسامہ بن لادن کا قریبی رفیق ہوا کرتا تھا۔ آن لائن پر پوسٹ آڈیو ٹیپ پیام میں ظواہرینے ابو خالد السوری کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔ ابو خالد، القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ کے خودکش حملہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔ گروپ نے باہمی اختلافات کی بنیاد پر القاعدہ سے علیحدہ اختیار کرلی تھی۔ داخلی لڑائی کے نتیجہ میں صدر بشارالاسد کے خلاف جنگ کمزور ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں باغی گروپس کو زیر کنٹرول علاقوں میں دوبارہ طاقتور بننے کا موقع حاصل ہوگیا ہے۔ القاعدہ نے بتایاکہ آئی ایس آئی ایل کے ساتھ فروری میں تعلقات قائم کرلئے جائیں گے کیونکہ گروپ نے شام کے بجائے عراق میں لڑائی محدود کرنے کی درخواست رد کردی ہے۔

Zawahiri eulogizes al Qaeda's slain Syrian representative

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں