فلسطینی فیصلہ کو او آئی سی کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

فلسطینی فیصلہ کو او آئی سی کی تائید

جدہ۔
(آئی اے این ایس)
اسلامک کوآپریشن آرگنائزیشن (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل ایاز امین مدنی نے فلسطینی قیادت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے کہ یہ قیادت، 15 بین الاقوامی تنظیموں، معاہدات اور اقرار ناموں سے الحاق کے مکتوبات پر دستخط کرے گی۔ کل جاری کردہ اپنے بیان میں مدنی نے فیصلہ کو ایک تاریخی قدم قراردیا اور کہاکہ اس فیصلہ کو او آئی سی کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے نیویارک اور جنیوا میں او آئی سی کے رکن ممالک کی توجہ اس ضرورت کی طرف مبذول کرائی کہ فیصلے کیلئے تائید اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کی جانب سے مسلمہ حیثیت( ملنے کے) کے بعد فلسطین، حق کا، حقدار ہے اور اس کے معنی یہ ہوں گے کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مزْد تائید ہو۔ سکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ شہر القدس میں708 سکونتی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دینے کے، اسرائیل کے فیصلہ کی مذمت بھی کی۔ (یروشلم کا اسلامی نام القدس ہے)۔

OIC supports Palestinian decision

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں