چین انڈونیشیا اور ہندوستان کے ساتھ امریکہ وسیع تعلقات کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-25

چین انڈونیشیا اور ہندوستان کے ساتھ امریکہ وسیع تعلقات کا خواہاں

امریکہ ایشیا میں ابھرتی ہوئی ترقی پذیر معیشتوں انڈونیشیا اور ہندوستان کے علاوہ چین کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو فروغ و وسعت دے رہا ہے۔ صدر باراک اوباما نے اس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل درحقیقت ایشیا سے متعلق ہمارے عہد ہی کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علاقائی تنظیموں آسیان اور ایسٹ ایشیا سمٹ کے ساتھ بھی ہماری مشترکہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہم ایشیائی شہریوں اور عوام بالخصوص برما کے عوام کے ساتھ ساتھ ہیں ، جہاں جمہوری مستقبل کی جدوجہد جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ان دنوں ایشیا کے دورہ پر ہیں جو کل ہی جاپان سے شروع ہوا ہے۔
اوباما نے مزید کہا کہ امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے وسیع تر معاشی نمو کا خواہاں ہے جس سے خوشحالی کی ضمانت ملتی ہو۔ اور امریکہ اس بات کا بھی خواہاں ہے کہ تمام ممالک یکساں قوانین و ضوابط کے پابند ہوں۔
چین سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اوباما نے وضاحت کی کہ دونوں ہی ممالک تعلقات کا ایک ایسا ماڈل پیش کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو اس یقین مستحکم پر مبنی ہے کہ مشترکہ مفادات کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کوششیں کر سکتے ہیں اور بلاشبہ یہ جدوجہد قومی اور عالمی دونوں سطح پر ممکن ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ہی ممالک ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھڑپ اور تصادم سے دامن بچا سکتے ہیں۔

US deepening its ties with India, China, Indonesia: Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں